ماحول خراب کرنے والے عناصر پر نظر رکھنی ہو گی ،عطاء تارڑ
اشاعت کی تاریخ: 23rd, June 2025 GMT
اسلام آباد: کتاب کو پڑھ کر وہ تجاویز لے کر آئیں جن پر عمل بھی ہو سکے، بجٹ کے حوالے سے اپوزیشن کی مثبت تجاویز کا خیرمقدم کرتے ہیں۔
عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ میں اپیل کرتا ہوں بجٹ کاپیاں زمین پر نہ پھینکیں اور ایوان کے ماحول کو بہتر بنانا سب کی ذمہ داری ہے۔ ملک کی بہتری کے لیے سب کو مل کر کردار ادا کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی مثبت تجاویز کا خیرمقدم کرتے ہیں اور اپوزیشن ملکی مفاد کو مدنظر رکھ کر اپنا کردار ادا کرے۔
عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ ایوان کا ماحول خراب کرنے والے عناصر پر نظر رکھنی ہو گی اور سیاسی مخالفت کو ذاتی دشمنی نہیں بنانا چاہیے۔
Post Views: 2.
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
پاکستان فٹبال فیڈریشن کا نئی لیگ کروانے کا اعلان
اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر)پاکستان فٹبال فیڈریشن (PFF) نے ملک میں نئی فٹبال لیگ کے آغاز کا اعلان کر دیا ہے۔ فیڈریشن کی جانب سے جاری کردہ نوٹس کے مطابق اس مقصد کے لیے دلچسپی رکھنے والی تنظیموں، اداروں اور سرمایہ کاروں سے Expression of Interest (EOI) اور تفصیلی تجاویز طلب کر لی گئی ہیں۔نوٹس میں کہا گیا ہے کہ تمام دلچسپی رکھنے والے فریقین اپنی تجاویز 6 دسمبر 2025 تک جمع کروا سکتے ہیں۔ مکمل تجاویز ای میل کے ذریعے [email protected] پر ارسال کی جا سکیں گی۔پاکستان فٹبال فیڈریشن کے مطابق نئی لیگ کا مقصد ملک میں فٹبال کے فروغ، کھلاڑیوں کو بہتر مواقع فراہم کرنے اور کھیل کے معیار کو عالمی سطح کے مطابق بہتر بنانا ہے۔