بھارت میں مودی سرکار کی تعلیم دشمنی سامنے آگئی ، کئی ریاستوں میں اسکول بند کردیے گئے۔
میڈیارپورٹس   کے مطابق مودی سرکار نے تعلیم دشمنی کرتے ہوئے غریب بچوں کا مستقبل تاریک کر دیا، مودی سرکار بیشتر اسکول بند کر کے غریب بھارتی بچوں کے خواب چھینے لگے۔
اتر پردیش میں اسکولز بی جے پی حکومت کے نشانے پر ہیں جب کہ 5 ہزار سے زائد سرکاری اسکول بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
بی جے پی سرکار پانچ ہزار سے زائد سکول بند کرنے جارہی،
بھارتی ٹی وی کے مطابق بی جے پی نے بڑی تعداد میں آٹھویں جماعت تک کے سرکاری سکولوں بند کرنے کے احکامات جاری کر دئیے، بی جے پی نے دعویٰ کیا کہ یہ فیصلہ تعلیم بہتر بنانے کے لیے ہے مگر اسکی حقیقت کچھ اور ہے۔
تعلیم کے محافظوں نے اس اقدام کی شدید مخالفت کرتے ہوئے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیا، اپوزیشن لیڈران نے کہا کہ تعلیم کا حق ہر بچے کو حاصل ہے اور یہ حق ان سے کوئی نہیں چھین سکتا۔
اپوزیشن لیڈران نے کہا کہ بی جے پی جماعت بچوں کے مستقبل سے کھیل رہی ہے، انہیں تعلیم سے محروم کیا جا رہا ہے، اپوزیشن جماعتوں اور تعلیمی اداروں نے بی جے پی کو فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا۔

Post Views: 5.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: مودی سرکار بی جے پی

پڑھیں:

مجھے معلوم ہے اپوزیشن کو تکلیف ہے کہ کے ایم سی اپنے پاؤں پرکھڑا ہے: مرتضیٰ وہاب

---فائل فوٹو 

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ اپوزیشن کبھی ہماری تعریف نہیں کر سکتی، مجھے معلوم ہے کہ ان سب کو یہ تکلیف ہے کہ کے ایم سی اپنے پاؤں پر کھڑا ہے۔

مرتضیٰ وہاب نے اپنے بیان میں کہا کہ تنقید برائے تنقید سے مسائل حل نہیں ہوں گے، ہمیں منفی چیزوں سے نکلنا ہوگا، کراچی میں ترقیاتی کام ہو رہے ہیں، جب تک کراچی والے ایک پیج پر نہیں آئیں گے کھیچا تانی چلتی رہے گی۔

مرتضیٰ وہاب نے سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ کیا لاہور میں پی آئی ڈی سی ایل کام کرتے ہوئے نظر آتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کراچی میں بارشوں کے بعد پہلی بار لیاری اور ملیر ندی کو بہتے دیکھا، پہلے مینگروز پارک کو دیکھ کر خوشی ہو رہی ہے، پراپرٹی سیکٹرز کے لوگ بھی اس طرح کے پارکس پر کام کر رہے ہیں، نیٹی جیٹی پل کے پاس بھی ایک نیا مینگروز پارک بنائیں گے، نیٹی جیٹی پل پر کھڑے ہو کر شہری صرف درختوں کو دیکھتے ہیں۔

 اِن کا کہنا تھا کہ جو پیسہ ہمارے پاس ہے عوام کے اوپر استعمال کریں گے، لوگوں کی تکلیف اور پریشانی کو حل کرنے کی ضرورت ہے۔

مرتضیٰ وہاب نے یہ بھی کہا ہے کہ بابو اچھل اچھل کر کہہ رہے تھے میئر کام رکوا دیتا ہے، پی اینڈ ڈی کے وزیر کو وزیرِ اعلیٰ سندھ سے بات کرنی چاہیے۔

انہوں نے ایشیاکپ 2025ء کے سلسلے میں کل بروز اتوار پاکستان بمقابلہ بھارت ہونے والے میچ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ  پچھلے میچ میں پاکستان نے اچھا پرفارم کیا ہے، میری دعائیں پاکستانی ٹیم کے ساتھ ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • اپوزیشن کو تکلیف ہے کہ کے ایم سی اپنے پاؤں پرکھڑا ہے،مرتضیٰ وہاب
  • لداخ میں مودی سرکار کی ریاستی دہشت گردی؛ مزید 4 ہلاکتیں، احتجاجی رہنما بھی گرفتار
  • مجھے معلوم ہے اپوزیشن کو تکلیف ہے کہ کے ایم سی اپنے پاؤں پرکھڑا ہے: مرتضیٰ وہاب
  • خالصتان ریفرنڈم کا اعلان، سکھ رہنمائوں نے بھارت کو للکاردیا
  • جے شاہ نے بھارت کا تماشا بنوادیا، بھارتی شائقین کی مودی سرکار اور کرکٹ بورڈ پر شدید تنقید
  • خالصتان ریفرنڈم کا اعلان: سکھ رہنماؤں نے بھارت کو للکار دیا
  • اپوزیشن لیڈر کے ایم سی سیف الدین ایڈووکیٹ کے ایم سی آفس میں پریس کانفرنس کررہے ہیں
  • لداخ میں ہونے والے مظالم مودی سرکار کے اصل چہرے کو دنیا کے سامنے بے نقاب کر رہے ہیں۔مشعال ملک
  • بی جے پی کی کٹھ پتلی مودی سرکار میں ایک بار پھر مسلمانوں کے قتل کا بازار گرم
  • مودی سرکار کی ضد نے ہزاروں سکھوں کو بابا گرونانک کی تقریبات سے دور کر دیا