جمشید دستی نے بھری اسمبلی میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے سامنے زمین پر ناک رگڑ دی
اشاعت کی تاریخ: 23rd, June 2025 GMT
اسلام آباد:قومی اسمبلی کے اجلاس میں تحریک انصاف کے رہنما جمشید دستی نے اپنی پارٹی قیادت اور میڈیا کی توجہ حاصل کرنے کےلئے ایوان کے کارپٹ پر اپنی ناک رگڑ دی،ہاتھ جوڑے اور کان بھی پکڑےجس پر حکومتی اور اپوزیشن ارکان حیرت زدہ ہوگئے ۔
تفصیلات کے مطابق جمشید دستی نے بھری اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹرگوہر اور قائد حزب اختلاف عمر ایوب کے سامنے فلور پر بیٹھ کر زمین پر ناک رگڑی، ہاتھ جوڑے اور کان بھی پکڑے لیکن یہ سب کچھ کیوں کیا وجہ سامنے نہ آسکی۔
اسمبلی اجلاس میں جمشید دستی نے عجیب حرکت کی، رکن قومی اسمبلی جمشید دستی اگلی نشستوں پر بیٹھے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے پاس آئے ان سے کچھ گفتگو کی۔
گفتگو کے بعد جمشید دستی ان کے سامنے فلور پر بیٹھ گئے، جمشید دستی نے بیرسٹرگوہر اور عمر ایوب کے سامنے کئی بار زمین پر ناک رگڑی اور پھر اٹھ کر ہاتھ جوڑے اور کان بھی پکڑے۔
جمشید دستی کی اس حرکت کی وجہ تاحال سامنے نہ آسکی۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: جمشید دستی نے کے سامنے
پڑھیں:
جےیوآئی کے سینئررہنما حافظ حمداللہ لاپتہ ہوگئے
کوئٹہ(نیوز ڈیسک) جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے مرکزی رہنما حافظ حمداللہ سے کئی گھنٹوں تک رابطہ نہ ہونے کی اطلاعات سامنے آنے کے بعد سیاسی حلقوں اور پارٹی کارکنوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔
تفصیلات کے مطابق حافظ حمداللہ کے صاحبزادے حافظ خلیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے والد کا موبائل فون بند آ رہا ہے اور ان کے ساتھ موجود ساتھیوں سے بھی رابطہ نہیں ہو پا رہا۔
انہوں نے کہا کہ حافظ حمداللہ آج بلوچستان کے علاقے سنجاوی میں ایک پروگرام میں شرکت کیلئے گئے تھے، تاہم چند گھنٹوں سے ان سے کوئی رابطہ قائم نہیں ہو سکا جس کے باعث اہل خانہ اور پارٹی رہنماؤں میں تشویش پیدا ہوئی۔
دوسری جانب جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری نے صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر زیارت سے رابطہ کیا۔
پارٹی ذرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنر زیارت نے مولانا عبدالغفور حیدری کو آگاہ کیا کہ حافظ حمداللہ محفوظ مقام پر موجود ہیں اور ان کی خیریت سے متعلق کوئی تشویش کی بات نہیں۔
واقعے کی اطلاع سامنے آنے کے بعد جے یو آئی کے کارکنوں اور رہنماؤں کی جانب سے حافظ حمداللہ کی جلد از جلد عوامی سطح پر موجودگی اور رابطے کی بحالی کی خواہش کا اظہار کیا گیا ہے۔
پارٹی حلقوں کا کہنا ہے کہ رابطہ منقطع ہونے کی وجہ سے مختلف قیاس آرائیاں جنم لے رہی تھیں، تاہم انتظامیہ کے بیان کے بعد صورتحال کسی حد تک واضح ہو گئی ہے۔
مزید تفصیلات اور سرکاری وضاحت سامنے آنے کا انتظار کیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں۔بجلی صارفین متوجہ ہوں،اہم اعلان سامنے آگیا