وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ 9 مئی ایک بہانہ تھا جس کو بنیاد بنا کر پی ٹی آئی پر دھاوا بولا گیا، تمام قوتیں پارٹی اور چیئرمین کو ختم کرنے پر لگ گئیں۔

پشاور میں خیبرپختونخوا اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے ہمیشہ قوم اور ملک کی بات کی اور ثابت کیا کہ ہمارا مقصد حکومت نہیں بلکہ یہ ملک ہے۔

علی امین گنڈا پور نے کہا کہ انہوں نے پنجاب اور کے پی حکومتیں ختم کیں، بدقسمتی سے فیصلہ سازوں نے وقت پر انتخابات نہیں کروائے، آزاد کشمیر میں جنہوری قتل کے زریعہ ہماری دوتہائی حکومت ختم کی گئی۔

سیاسی جبر کو قیامت تک یاد رکھیں گے، گنڈا پور

انہوں نے کہا کہ طاقت اللہ کی طرف سے ایک نعمت ہوتی ہے، جو بھی اس کا غلط استعمال کرتا ہے تاریخ ان کے انجام کی گواہ ہے، 9 مئی کے بعد پی ٹی آئی پر بھرپور طاقت کے ساتھ دھاوا بولا گیا اور تمام قوتیں پی ٹی آئی اور بانی کو ختم کرنے پر لگ گئیں، دنیا کی تاریخ میں ایسا سیاسی جبر کسی نے نہیں دیکھا، یہ پاکستان کا وہ سیاہ باب ہے جو قیامت تک یاد رکھا جائے گا۔

علی امین گنڈا پور نے کہا کہ 8 فروری کو پارٹی ختم کرنے کے باوجود عوام نے ہم پر اعتماد کیا، پھر روالپنڈی کے کمشنر کا بیان بھی سب کے سامنے ہے، کے پی میں بھی منڈیٹ چوری کرنے کی کوشش کی گئی جو عوام نے ناکام بنادی۔

صوبائی حکومت سازش کا شکار نہ ہوئی تو آئینی حق پر قدغن لگائی گئی، گنڈا پور

انہوں نے کہا کہ کسی بھی حکومت کو ختم کرنے کے لئے دو چیزیں ضروری ہیں، جب صوبہ دیوالیہ ہو جس کے لئے نگران حکومت نے کوئی کسر نہیں چھوڑی تھی، امن و امان کی صورتحال بھی قابو سے باہر تھی۔
پشاور۔۔۔صوبے میں امان و امان کی صورتحال تباہ کی گئی، جب صوبائی حکومت سازش کا شکار نہ ہوئی تو اب ہمارے آئینی و اخلاقی حق پر قدغن لگائی گئی۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ آج تک کبھی نہیں دیکھا کہ گورنر نے بجٹ اجلاس نہ بلایا ہو، ۔بانی پی ٹی آئی سے ہماری ملاقات نہیں کرائی جارہی تاکہ بجٹ پاس نا ہو اور یہ معاشی ایمرجنسی کو بنیاد بنا کر خیبرپختونخوا کی حکومت ختم کرنا چاہتے ہیں مگر ہم وفاق کی اس سازش کو کامیاب نہیں ہونے دینگے کیونکہ صوبائی حکومت کو ختم کرنے کا حق صرف بانی پی ٹی آئی کے پاس ہے۔

عمران خان کی ہدایت پر بجٹ میں ردوبدل کرسکتے ہیں، وزیراعلیٰ

علی امین گنڈا پور نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی جب اور جو بھی حکم دینگے اُس پر من و عن عمل کرینگے، پیٹرن ان چیف سے جب بھی ملاقات ہو بجٹ میں ردوبدل کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ صوبائی بجٹ میں کمی بیشی بانی پی ٹی آئی کا اختیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام سازشی عناصر کو کہتا ہوں کہ بانی پی ٹی آئی کا اختیار کسی اور کے ہاتھ میں نہیں دونگا، صوبے کی آمدن 60 ارب سے بڑھ کر 93 ارب روپے ہوچکی ہے، اس کے باوجود حکومت کے خلاف سازشیں ہورہی ہیں۔

ملک لوٹنے والوں کی نظریں اب خیبرپختونخوا کے بھرے خزانے پر ہیں، گنڈاپور

علی امین گنڈا پور نے کہا کہ پختونخوا پی ٹی آئی کا قلعہ ہے جس کے عوام نے کبھی کسی کی غلامی قبول نہیں کی، ملک لوٹنے والوں کی نظریں صوبے کے بھرے خزانے پر ہیں تاکہ وہ سرپلس بجٹ کو نقصان زدہ کردیں۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ این ایف سی میں اپنا حق لینے کے قریب ہیں، بجلی کے خالص منافع کی وصولی کے لئے بھی کمیٹی تشکیل دی جا چکی ہے، بجلی کے خالص منافع کی بقایاجات کی مد میں دو ہزار ارب سے زائد وصول کرینگے۔ 

’بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف بیان دینے کا کہا گیا‘

علی امین گنڈا پور نے کہا کہ مجھے 9 مئی سے پہلے گرفتار کیا گیا اور بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے خلاف بیان دینے کا کہا گیا تھا، 9 مئی تو صرف ایک بہانہ تھا۔

’وزارت اعلیٰ امانت ہے، بانی کے حکم پر ایک منٹ میں اسمبلی توڑ دوں گا‘

اپوزیشن لیڈر کی تقریر کے جواب میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہمارے کارکن گولیاں کھا کر بھی بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے ہیں، میرے ہر فیصلہ کا اختیار بانی کے پاس ہے اور یہ وزرات اعلیٰ بھی اُن کی ہی امانت ہے، اگر انہوں نے اسمبلی توڑنے کا کہا تو ایک منٹ بھی نہیں لگے گا اور ہم گھر چلے جائیں گے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: علی امین گنڈا پور نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو ختم کرنے

پڑھیں:

عدالت کا علی امین گنڈاپور کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251106-01-2
اسلام آباد(صباح نیوز)آڈیو لیک کیس میں اسلام آباد کی مقامی عدالت نے سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نصر من اللہ بلوچ نے کیس علی امین گنڈا پور کے خلاف آڈیو لیک کیس کی سماعت کی۔

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • عدالت کا علی امین گنڈاپور کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم
  • آڈیو لیک کیس: علی امین گنڈاپور کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم
  • آڈیو لیک کیس میں علی امین گنڈاپور کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم
  • آڈیو لیک کیس: عدالت کا علی امین گنڈاپور کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم
  • آڈیو لیک کیس، علی امین کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم
  • آڈیو لیک کیس میں علی امین گنڈا پور کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم
  • بانی کا متبادل کوئی نہیں، پارٹی کے رہنما خود چمن کو جلانے میں لگے ہیں، عمران اسماعیل
  • نہ فارم 47 پر مذاکرات ہوں گے نہ اسٹیبلشمنٹ سے: عمران خان
  •  پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت اور قابض میئر اہل کراچی کیلیے عذاب بنے ہوئے ہیں‘حافظ نعیم الرحمن
  • پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت اور قابض میئر اہل کراچی کیلئے عذاب بنے ہوئے ہیں، حافظ نعیم الرحمن