کراچی میں آئندہ 3 دن موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی
اشاعت کی تاریخ: 21st, June 2025 GMT
کراچی:
شہر قائد میں آئندہ تین دن تک موسم کیسا رہے گا؟ اس حوالے سے محکمہ موسمیات کی جانب سے پیش گوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر نے آئندہ 3 روز کے دوران کراچی اور سندھ بھر کے موسم سے متعلق پیش گوئی جاری کی ہے، جس کے مطابق کراچی کا موسم زیادہ تر ابر آلود اور مرطوب رہنے کا امکان ہے جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی بھی متوقع ہے۔
کراچی میں سمندر کی جنوب مغربی ہوائیں مکمل طور پر فعال رہیں گی، جس کے باعث ہوا میں نمی کا تناسب بڑھنے اور حبس کی کیفیت برقرار رہنے کا امکان ہے۔ شہریوں کو مطلع کیا گیا ہے کہ دن کے وقت درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان ریکارڈ ہو سکتا ہے۔
اُدھر صوبہ سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم، بعض مقامات پر انتہائی گرم اور خشک رہنے کی توقع ظاہر کی گئی ہے،تاہم، تھرپارکر، عمرکوٹ اور مٹھی کے بعض علاقوں میں بوندا باندی یا ہلکی بارش کا امکان ہے، جو گرمی کی شدت میں وقتی کمی لا سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات نے شہریوں کو محتاط رہنے اور شدید گرمی کے دوران غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز کی ہدایت کی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: محکمہ موسمیات
پڑھیں:
بلاول بھٹو نے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ پابندیاں جلد ختم ہونے کی امید ظاہر کر دی
سٹی 42: میرپور میں انٹرنیٹ کی بحالی جلد متوقع، بلاول بھٹو زرداری نے سوشل میڈیا پر بیان دیا ۔
بلاول بھٹو نے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ پابندیاں جلد ختم ہونے کی امید ظاہر کر دی۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا آزاد کشمیر پیپلز پارٹی کی کوششوں اور آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن کی بروقت مداخلت پر شکر گزار ہوں،اطلاعات ہیں کہ میرپور میں جلد انٹرنیٹ اور ڈیجیٹل رابطے بحال کر دیے جائیں گے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
امید ہے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ بحالی کی درخواستیں جلد منظور کر لی جائیں گی، امید ہے آزاد کشمیر کے عوام کو جلد مکمل مواصلاتی سہولیات میسر آئیں گی۔