ملک میں پری مون سون سیزن کا آغاز ، سندھ میں آج سے بارشیں متوقع
اشاعت کی تاریخ: 21st, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں پری مون سون سیزن کا آغاز ہوگیا اور آئندہ 3 دن کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ سندھ، پنجاب اور کے پی کے کئی علاقے گزشتہ چند دنوں سے سخت گرمی کی لپیٹ میں تھے جبکہ اب پری مون سون سیزن شروع ہوتے ہی گرمی کی شدت کے خاتمے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان، پنجاب، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔ سندھ میں کئی مقامات پر کل سے بارشیں متوقع ہیں،محکمہ موسمیات کی جانب سے بارشوں کے باعث ندی نالوں میں طغیانی اور نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ادھرکراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم مرطوب اور مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے اور میں نمی کا تناسب 69 فیصد ہے۔ علاوہ ازیں جمعہ کی صبح کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی ہوئی۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کا امکان ہے
پڑھیں:
مون سون کا زور ٹوٹ گیا: محکمہ موسمیات
اسلام آباد: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر حصوں میں مون سون سسٹم ختم ہو گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر حصوں میں مون سون سسٹم ختم ہو گیا اور آئندہ دنوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں خاطر خواہ بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پنجاب اور سندھ کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں آئندہ ہفتے موسم گرم اور خشک رہے گا.اگلے ہفتے بالائی علاقوں میں رات کے وقت درجہ حرارت معتدل رہنے کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ دن کے اوقات میں میدانی علاقوں میں موسم گرم رہے گا دوسری جانب ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب عرفان علی کاٹھیا کا کہنا ہے کہ آج سے مون سون کا سیزن ختم ہو گیا ہے۔لاہور میں پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ آئندہ ہفتے کسی بارش کا امکان نہیں. سیلاب زدہ علاقوں سے پانی اب نکلنا شروع ہو گیا ہے، چناب میں مرالہ سے لے کر پنج ند تک پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے. ابھی پانی کا لیول کم ہو رہا ہے، بند توڑنا نہیں پڑا ہے۔
یاد رہے کہ 2025 کے مون سون موسم کے زیر اثر پاکستان کو شدید بارشوں، سیلابوں اور لینڈ سلائیڈنگز کا سامنا کرنا پڑا. مون سون کا یہ سلسلہ جون 2025 سے شروع ہوا اور ستمبر تک جاری رہا۔مون سون نے بنیادی طور پر خیبر پختونخوا، پنجاب، سندھ، بلوچستان اور آزاد کشمیر کو متاثر کیا، جہاں موسمیاتی تبدیلیوں، بھارتی ڈیموں سے پانی کی ریلیز اور انفراسٹرکچر کی کمزوریوں نے صورتحال کو مزید خراب کیا۔