data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی: پاکستان میں پری مون سون سیزن کا باضابطہ آغاز ہو گیا ہے اور ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ تین دن کے دوران بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے، جس سے شدید گرمی کے ستائے شہریوں کو ریلیف ملنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ، پنجاب، خیبرپختونخوا، بلوچستان، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارشیں متوقع ہیں، ان بارشوں کا سلسلہ چند دنوں تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے، جو فصلوں، آبی ذخائر اور درجہ حرارت پر مثبت اثر ڈالے گا۔

ادھر کراچی میں بھی پری مون سون سیزن کے اثرات ظاہر ہونا شروع ہو گئے ہیں،شہر کے مختلف علاقوں میں ہلکی بوندا باندی ہوئی جس سے موسم خوشگوار ہو گیا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اگلے 24 گھنٹوں کے دوران کراچی کا موسم مرطوب اور مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا، شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے جبکہ نمی کا تناسب 69 فیصد تک ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے باعث حبس کی کیفیت برقرار رہنے کا بھی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقے گزشتہ کئی دنوں سے شدید گرمی کی لپیٹ میں تھے، خاص طور پر پنجاب اور سندھ کے کئی اضلاع میں درجہ حرارت 45 ڈگری سے تجاوز کر گیا تھا۔ تاہم پری مون سون بارشوں سے درجہ حرارت میں نمایاں کمی اور موسم میں خوشگوار تبدیلی آنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ بارش کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں، خاص طور پر نشیبی علاقوں میں رہنے والے افراد الرٹ رہیں اور محکمہ کی جانب سے جاری کی گئی تازہ ترین اپ ڈیٹس سے باخبر رہیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: محکمہ موسمیات امکان ہے

پڑھیں:

محکمہ موسمیات نے بحیرہ عرب میں موجود دباؤ سے متعلق 11 ٹروپیکل سائیکلون واچ جاری کردیا

محکمہ موسمیات نے بحیرہ عرب میں موجود دباؤ سے متعلق 11 ٹروپیکل سائیکلون واچ جاری کردیا۔

بیان کے مطابق ڈپریشن کمزور ہوکر ویل مارکڈ ایریا میں  تبدیل ہوگیا، 24 گھنٹوں کے دوران دباومشرق، شمال مشرق کی طرف بڑھا۔

اگلے مذید 24 گھنٹوں کے دوران مشرق ،شمال مشرق کی طرف بڑھنے کے بعد ہوا کے کم دباؤ میں بدل جائے گا۔

سمندری سرگرمی کے حوالے یہ حتمی بلیٹن ہے، ویل مارکڈ ایریا دباو اور کم دباو کا درمیانی درجہ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • محکمہ موسمیات کی کل سے پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کی پیشگوئی
  • محکمہ موسمیات کی کل سے پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کی پیشگوئی
  • 4، 5 نومبر کو ہلکی بارشوں اور پہاڑی علاقوں میں برف باری کی پیشگوئی، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا
  • لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں فضائی آلودگی کی شدت برقرار
  • ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی
  • لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں فضائی آلودگی کی شدت آج بھی زیادہ
  • ملک بھر میں موسم خشک، پنجاب کے کئی علاقے اسموگ کی لپیٹ میں رہنے کا امکان
  • سیاسی درجہ حرارت میں تخفیف کی کوشش؟
  • دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست جاری، لاہور کی ایک درجہ تنزلی
  • محکمہ موسمیات نے بحیرہ عرب میں موجود دباؤ سے متعلق 11 ٹروپیکل سائیکلون واچ جاری کردیا