ملک میں پری مون سون سیزن کا آغاز ، سندھ میں کل سے بارشیں متوقع
اشاعت کی تاریخ: 20th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پاکستان میں پری مون سون سیزن کا آغاز ہو چکا ہے، اور آئندہ تین روز کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
گزشتہ چند دنوں سے سندھ، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے کئی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں تھے، تاہم پری مون سون بارشوں کے آغاز سے درجہ حرارت میں کمی کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان، پنجاب، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کی توقع ہے۔
سندھ کے مختلف علاقوں میں کل سے بارش ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
ادھر کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم مرطوب اور آسمان جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 69 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ جمعہ کی صبح کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی بوندا بان
دی بھی ہوئی۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
محکمہ موسمیات کی کراچی میں ہلکی بارش کی پیشگوئی
کراچی:محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ شہر میں رات اور صبح کے اوقات میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو شہر کا مطلع کہیں جزوی ابرآلود اور کہیں صاف رہا، کم سےکم درجہ حرارت 25.5 جبکہ زیادہ سے زیادہ 32.3ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔
ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق اگلے 3 روز تک شہر کا مطلع ابرآلود اور مرطوب رہنے کا امکان ہے تاہم صبح اور رات کے اوقات میں ہلکی بارش، پھوار، بونداباندی کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ سمندری ہوائیں مسلسل بحال رہنے کی توقع ہے اور صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔
ارلی وارننگ سینٹر نے بتایا کہ گڈو اور سکھر میں اونچے جبکہ کوٹری بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔