دینی مدارس کے طلبا کا پی ایم اے کاکول کا دورہ، عسکری تربیت کو سراہا
اشاعت کی تاریخ: 20th, June 2025 GMT
پاکستان کے مختلف دینی مدارس سے تعلق رکھنے والے فیکلٹی ممبرز اور طلبا نے حال ہی میں ایبٹ آباد میں واقع آرمی اسکول آف فزیکل ٹریننگ سینٹر اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کا دورہ کیا، اس مطالعاتی دورے کا مقصد مدارس کے نوجوانوں کو فوجی تربیت، نظم و ضبط اور عسکری زندگی کے مختلف پہلوؤں سے روشناس کرانا تھا۔
دورے کے دوران مہمان وفد کو پاکستان آرمی کی تربیتی سرگرمیوں، کیڈٹس کی جسمانی مشقوں، تعلیمی نظام اور روزمرہ معمولات کا قریب سے مشاہدہ کرنے کا موقع ملا، مدارس کے طلبا اور اساتذہ نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت، نظم و ضبط اور تربیتی نظام کو نہایت سراہا۔
یہ بھی پڑھیں:148ویں پی ایم اے لانگ اور دیگر کورسز کے کیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ
جامعہ الرشید کے طالب علم حمزہ ارشد نے اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے کہا کہ فوج کی تربیت دیکھ کر کافی حوصلہ ملا اور ٹرینیز نے جس اعتماد اور مہارت سے مختلف مشقیں پیش کیں، وہ واقعی قابلِ تعریف تھیں۔ ’ہم آئی ایس پی آر اور پاک فوج کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے ہمیں یہ سب کچھ قریب سے دیکھنے کا موقع دیا۔‘
ایک اور طالب علم نے بتایا کہ 2 دہائیوں قبل جب وہ جامعہ الرشید کے سربراہ سے پاک فوج کی اہمیت کے بارے میں سنتے تھے، تو وہ باتیں صرف نظریاتی سطح پر محسوس ہوتی تھیں، مگر آج انہوں نے ان باتوں کو عملی صورت میں اپنی آنکھوں سے دیکھا۔
مدرس سفیان علی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے آج پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں وہی باتیں اپنی آنکھوں سے دیکھیں، جو ہمارے اکابرین ہمیں برسوں سے سمجھاتے آئے ہیں، یہ تجربہ ہم سب کے لیے چشم کشا اور حوصلہ افزا رہا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آرمی اسکول آف فزیکل ٹریننگ سینٹر ایبٹ آباد پاکستان ملٹری اکیڈمی جامعہ الرشید دینی مدارس سفیان علی طلبا فیکلٹی ممبرز کاکول کیڈٹس.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: آرمی اسکول آف فزیکل ٹریننگ سینٹر ایبٹ ا باد پاکستان ملٹری اکیڈمی جامعہ الرشید سفیان علی فیکلٹی ممبرز کاکول کیڈٹس
پڑھیں:
ایران کے صدر کا دورہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے؛ عطاء اللہ تارڑ
سٹی 42 : وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ ایران کے صدر کا دورہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے، پاکستانی قوم ایران کے صدر کا خیرمقدم کرتی ہے۔
وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے صدر کے استقبال کی تیاریاں مکمل ہیں، معزز مہمانوں کی آمد پر وفاقی دارالحکومت کو خوبصورتی سے سجایا گیا ہے، پاکستان اور ایران کے قومی پرچموں کے ساتھ پورے روٹ کو سجایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران اور پاکستان کی قیادت کے پورٹریٹ بھی آویزاں کئے گئے ہیں ، اسلام آباد میں خوشی کا سماں ہے۔
راولپنڈی ایکسپریس ٹرین کو حادثہ
عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ ایران کے صدر وزیراعظم شہباز کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ تجارت، سرمایہ کاری اور پاک ایران تعلقات کے فروغ کے لئے یہ دورہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے ۔ تجارت کو بڑھانے کے حوالے سے ایران کے سابق صدر ابراہیم رئیسی شہید کے ساتھ بہت سے معاملات زیر بحث آئے تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران کے صدر کے دورہ کے دوران تجارتی حجم اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو بڑھانے کے حوالے سے معاہدے ہوں گے ، ایران کے صدر کا دورہ سودمند ہوگا، تجارت اور سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا۔
رنگ روڈ بند کرنے کا فیصلہ