چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اپنے سرکاری دورۂ امریکا کے دوران واشنگٹن ڈی سی میں ممتاز امریکی اسکالرز، پالیسی ماہرین، تزویراتی امور کے اداروں، اور بین الاقوامی میڈیا کے نمائندوں سے تفصیلی اور بامقصد تبادلہ خیال کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ ملاقاتیں امریکا کے معروف تھنک ٹینکس اور اسٹریٹجک اداروں کے نمائندوں سے ہوئیں، جن میں پاکستان نے نہ صرف علاقائی و عالمی معاملات پر اپنے اصولی مؤقف کو اجاگر کیا بلکہ پاکستان کے تزویراتی وژن کو بھی مؤثر انداز میں پیش کیا۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اپنی گفتگو میں پاکستان کی علاقائی امن و استحکام کے لیے غیر متزلزل وابستگی اور قواعد پر مبنی عالمی نظام کے فروغ میں اس کے تعمیری کردار پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے ’معرکۂ حق‘، ’آپریشن بنیان مرصوص‘ اور دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی فوجی و فکری حکمت عملی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان دہشتگردی کے خلاف عالمی جنگ کی صفِ اول میں رہا ہے اور اس راہ میں بے شمار جانی و مالی قربانیاں دی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بعض علاقائی عناصر دہشتگردی کو ہائبرڈ وار فیئر کے آلہ کار کے طور پر استعمال کر رہے ہیں، جس پر عالمی برادری کو سنجیدگی سے توجہ دینی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے اندر بے پناہ معاشی امکانات موجود ہیں، جن میں انفارمیشن ٹیکنالوجی، زراعت، معدنیات اور کان کنی کے شعبے خاص طور پر سرمایہ کاری کے لیے موزوں ہیں۔ ان شعبوں میں عالمی شراکت داری نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا کے لیے مشترکہ خوشحالی کے دروازے کھول سکتی ہے۔

اپنی گفتگو میں فیلڈ مارشل نے اس امر پر زور دیا کہ پاکستان عالمی و علاقائی تنازعات کے حل کے لیے ایک متوازن، اصولی اور غیرجانبدارانہ پالیسی پر یقین رکھتا ہے، جس میں مذاکرات، سفارت کاری اور بین الاقوامی قوانین پر عملداری کو بنیادی حیثیت حاصل ہے۔ پاکستان، باہمی تعاون پر مبنی سیکیورٹی فریم ورک کی ترویج کے لیے اپنا ذمہ دارانہ اور فعال کردار جاری رکھے گا۔

ملاقاتوں کے دوران پاک-امریکا دیرینہ شراکت داری کا بھی جامع جائزہ لیا گیا۔ آرمی چیف نے دونوں ممالک کے درمیان انسداد دہشتگردی، علاقائی سلامتی اور معاشی ترقی کے شعبوں میں موجود تاریخی ہم آہنگی کو اجاگر کیا اور کہا کہ باہمی احترام، مشترکہ تزویراتی مفادات اور اقتصادی ربط پر مبنی وسیع تر دوطرفہ تعلقات کے امکانات روشن اور مضبوط ہیں۔

شرکا نے آرمی چیف کے خیالات کو سراہا اور ان کی صاف گوئی و شفافیت کو قابلِ تحسین قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ہمیشہ اصولی اور مستقل پالیسی اختیار کی ہے، جس کی عالمی سطح پر قدر کی جاتی ہے۔

یہ ملاقاتیں پاکستان اور امریکا کے درمیان تزویراتی مکالمے کو فروغ دینے کی جانب ایک مثبت اور اہم قدم قرار دی جا رہی ہیں، جو عالمی سطح پر پاکستان کے شفاف سفارتی طرز عمل اور پرامن بقائے باہمی کے اصولوں کا عکاس ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: فیلڈ مارشل کہ پاکستان کے لیے

پڑھیں:

پاک فوج بدلتے ہوئے جنگی ماحول میں فیصلہ کن برتری برقرار رکھے گی، فیلڈ مارشل

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2025ء)آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاک فوج بدلتے ہوئے جنگی ماحول میں فیصلہ کن برتری برقرار رکھے گی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سپہ سالار نے ملتان گیریژن کا دورہ کیا اور جدید Z-10ME اٹیک ہیلی کاپٹر کی پاک فوج میں شمولیت کی تقریب میں بھی شرکت کی، فیلڈ مارشل نے علمی و سماجی شخصیات سے ملاقات میں سول و ملٹری ہم آہنگی اور ہائبرڈ خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے ملتان گیریڑن کے دورے میں فارمیشن کی عملی تیاریوں اور جاری تربیتی سرگرمیوں پربریفنگ دی گئی، فیلڈ مارشل نے جوانوں کے اعلیٰ جذبے، پیشہ ورانہ مہارت اور جنگی صلاحیت کو سراہا۔

(جاری ہے)

انہوں نے قومی خودمختاری اور سرحدی سالمیت کے تحفظ کے لیے پاک فوج کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔فیلڈ مارشل کا علمی وسماجی حلقوں سے تعلق رکھنے والے افراد کے ساتھ گفتگو کا سیشن بھی ہوا، سید عاصم منیر نے قومی یکجہتی، سول و ملٹری ہم آہنگی اور ہائبرڈ خطرات سے نمٹنے کے لیے تمام طبقات کی مشترکہ کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔

فیلڈ مارشل نے پاک فوج میں جدید Z-10ME اٹیک ہیلی کاپٹر شمولیت کی تقریب میں شرکت کی، جدید ریڈار، الیکٹرانک وارفیئر اور نائٹ اسٹرائیک کی صلاحیت سے لیس ہیلی کاپٹرز نے مظفرگڑھ فائرنگ رینج میں فائرپاور کا مظاہرہ کیا۔فیلڈ مارشل نے مشترکہ ہتھیاروں کی حکمتِ عملی کے کامیاب مظاہرے کو سراہا۔

متعلقہ مضامین

  • فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان کی نئی سفارتی حکمت عملی
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان نئے دور میں داخل، دنیا بھی معترف
  • ٹرمپ سے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ملاقات خطے میں سفارتی تبدیلی کا آغاز تھی، دی اکانومسٹ
  • فیلڈ مارشل کی 18 جون کو ٹرمپ سے ملاقات خطے میں سفارتی تبدیلی کا آغاز تھی: دی اکانومسٹ
  • برطانوی جریدے ’ دی اکانومسٹ ‘ کا فیلڈ مارشل کو خراج تحسین ، پاک امریکہ تعلقات کی کوششوں کو سراہا
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان نئے دور میں داخل، عالمی سطح پر شان دار خراج تحسین
  • ’دی اکانومسٹ‘ نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو پاکستان کے عالمی کردار اور سفارتی حکمتِ عملی کا کلیدی معمار قرار دیدیا
  • پاک فوج بدلتے جنگی ماحول میں فیصلہ کن برتری برقراررکھے گی : فلڈ مارشل 
  • پاک فوج بدلتے ہوئے جنگی ماحول میں فیصلہ کن برتری برقرار رکھے گی، فیلڈ مارشل
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کا ملتان گیریژن کا دورہ، قومی اتحاد اور دفاعی تیاریوں پر زور