پاک امریکا بڑھتے تعلقات اور فیلڈ مارشل کی ٹرمپ سے ملاقات پر بھارت نے جھوٹی خبریں پھیلانا شروع کردیں
اشاعت کی تاریخ: 20th, June 2025 GMT
فیلڈ مارشل عاصم منیر اور امریکی صدر کی تاریخی ملاقات اور پاک امریکا بڑھتے تعلقات کے بعد بھارت نے ایک بار پھر جھوٹ کی فیکٹری کھول کر پروپیگنڈا شروع کردیا ہے۔
بھارت کی جانب سے ریاستی سرپرستی میں چلنے والی جعلی خبروں کی فیکٹریاں ایک بار پھر سرگرم ہو گئی ہیں تاکہ عالمی سطح پر "معرکۂ حق" میں ہونے والی بدترین سفارتی و سیاسی شکست کو جھوٹے بیانیے سے چھپایا جا سکے۔
بین الاقوامی سطح پر حالیہ دنوں میں پاکستان اور امریکا کے درمیان تاریخی پیش رفت نے بھارت کو شدید خفت سے دوچار کیا ہے۔
اس شرمندگی کو چھپانے کے لیے بھارت نے اپنی پرانی چال ایک بار پھر دہرائی ہے۔ ذرائع کے مطابق، بھارت کی جانب سے جعلی بیانیہ تراشنے کے لیے سوشل میڈیا اور غیر مصدقہ ویب سائٹس کا سہارا لیا جا رہا ہے تاکہ پاکستان کو بدنام کیا جا سکے اور بھارت کی ناکامیوں پر پردہ ڈالا جا سکے۔
عالمی میڈیا اور سفارتی تجزیہ کاروں کے مطابق بھارت کی موجودہ مایوسی اور جھوٹ پر مبنی مہم اس کی سفارتی تنہائی اور اخلاقی شکست کا واضح ثبوت ہے۔
پاکستانی حکام اور عوام نے ان بھارتی ہتھکنڈوں کو کھلا جھوٹ اور شرمناک کوشش قرار دیتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بھارت کی جعلی خبروں اور ریاستی پروپیگنڈا نیٹ ورکس کا نوٹس لے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: بھارت کی
پڑھیں:
برطانوی جریدے ’ دی اکانومسٹ ‘ کا فیلڈ مارشل کو خراج تحسین ، پاک امریکہ تعلقات کی کوششوں کو سراہا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)برطانوی جریدے ’ دی اکانومسٹ‘ نے اپنے آرٹیکل میں پاکستان کے آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کو خراج تحسین پیش کیا ہے اور ان کی پاک امریکہ تعلقات میں کوششوں کو سراہا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق رپورٹ میں بتایا گیا کہ عاصم منیر کی ٹرمپ سے ملاقات سفارتی تبدیلی کا آغاز تھی ، ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کو مردہ معیشت قرار دے کر 25 فیصد ٹیرف عائد کیا ، پاکستان سے تجارتی معاہدہ اور صرف 19 فیصد ٹیرف عائد کیا گیا ۔
آرٹیکل کے مطابق امریکہ پاکستان کے ساتھ اسلحہ و انسداد دہشتگردی تعاون کی بحالی پر کام کر رہاہے ، یہ امریکی پالیسی میں ایک بڑی تبدیلی کا اشارہ ہے ، امریکی حکام کی جانب سے پاکستان کی جانب سے داعش کیخلاف کارورائیوں کا اعتراف کیا گیا ، ، امریکہ پاکستان کو بکتر بند گاڑیاں، نائٹ ویژن آلات دینے پر غور کر رہاہے ، امریکی پالیسی ساز بھارت کی تخریبی سرگرمیوں کا جائزہ لے رہے ہیں، عالمی سفارتکار اور سرمایہ کار براہ راست فیلڈ مارشل سے رابطے میں ہیں ۔
پی ٹی آئی کا 5 اگست کے احتجاج کا لائحہ عمل منظر عام پر
مزید :