اسرائیل کی ایرانی سپریم لیڈر کو دھمکی، آیت اللہ علی السیستانی نے عالمی رہنماؤں کو خبردار کردیا
اشاعت کی تاریخ: 19th, June 2025 GMT
عراق کی اعلیٰ ترین شیعہ مذہبی اتھارٹی آیت اللہ علی السیستانی نے اسرائیل کی جانب سے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو نشانہ بنانے والی دھمکی کی شدید مذمت کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران کے تازہ حملوں پر اسرائیل کی آیت اللہ خامنہ ای کو شہید کرنے کی دھمکی، قوم خوف نہ کھائے، سپریم لیڈر کا پیغام
اپنی سرکاری ویب سائٹ پر شائع ہونے والے ایک بیان میں علی سیستانی نے خبردار کیا کہ اس طرح کے اقدامات مذہبی، اخلاقی اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کریں گے جس کے پورے خطے کے پر بہت سنگین نتائج ہوں گے۔
انہوں نے متنبہ کیا کہ یہ کارروائیاں وسیع پیمانے پر افراتفری کو جنم دے سکتی ہیں جو خطے کے لوگوں کے مصائب کو مزید بگاڑ دے گی اور سب کے مفادات کو شدید نقصان پہنچائے گی۔
مزید پڑھیے: ایران کے ساتھ کھڑے نہ ہوئے تو کل پاکستان کی باری ہوگی، مولانا فضل الرحمان کا دوٹوک مؤقف
سیستانی نے عالمی حکومتوں پر زور دیا کہ وہ جاری تنازع کو ختم کرنے اور ایران کے جوہری مسئلے کے پرامن حل کے لیے کام کریں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسرائیل آیت اللہ علی خامنہ ای آیت اللہ علی سیستانی ایران عراق.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسرائیل ا یت اللہ علی خامنہ ای ا یت اللہ علی سیستانی ایران یت اللہ علی ا یت اللہ ایران کے
پڑھیں:
جاپان نے چین میں رہنے والے شہریوں کو خبردار کردیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ٹوکیو (انٹرنیشنل ڈیسک) تائیوان سے متعلق چین اور جاپان کے درمیان جاری تنازع کے پیش نظر جاپان نے چین میں اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کردی۔ جاپان میں چیف کابینہ سکریٹری منورو کیہارا نے کہا کہ تازہ ترین ایڈوائزری حفاظتی اقدامات کے لیے ہے کیونکہ چین اور جاپان کے درمیان حالیہ عرصے میں تنازعات شدت اختیار کرگئے ہیں۔ وزیر اعظم سانائے تاکائیچی نے مشرقی ایشیا کی 2طاقتوں کے درمیان برسوں میں سب سے سنگین سفارتی تصادم کو اس وقت جنم دیا جب انہوں نے جاپانی قانون سازوں کو بتایا کہ تائیوان پر چینی حملے سے جاپان کی بقا کو خطرہ ہے جو فوجی ردعمل کو متحرک کر سکتا ہے۔