امریکا میدان میں آچکا، یقیناً اللہ ایرانی قوم کو حق کو ضرور فتح عطا فرمائے گا، خامنہ ای
اشاعت کی تاریخ: 19th, June 2025 GMT
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی جانب سے ایکس پر قرآن پاک کی سورۃ آل عمران کی آیت نمبر 126 کا ترجمہ پوسٹ کیا گیا ہے ’اور فتح صرف اللہ کی طرف سے ہے، جو غالب ہے، حکمت والا ہے‘ (سورۃ آل عمران 3:126)۔
انہوں نے ایکس پر اپنے پیغام میں لکھا کہ یقیناً اللہ تعالیٰ ایرانی قوم کو، حق کو، اور سچائی کے ساتھ کھڑے ہونے والوں کو ضرور فتح عطا فرمائے گا، ان شاء اللہ۔
ایرانی قوم کے نام پیغام میں خامنہ ای نے کہا کہ میں اپنی عزیز قوم سے کہنا چاہتا ہوں کہ اگر دشمن کو یہ محسوس ہوا کہ آپ ان سے ڈرتے ہیں، تو وہ آپ کو کبھی نہیں چھوڑے گا۔
ان کا کہنا تھاکہ آپ نے آج تک جو رویہ اختیار کیا ہے، اُسے جاری رکھیں، اور اسی قوت، ہمت اور استقامت کے ساتھ آگے بڑھیں۔
سپریم لیڈر نے مزید لکھا کہ امریکا (جو صیہونی حکومت کا دوست ہے) میدان میں آ چکا ہے، اسرائیل کا امریکا سے مدد مانگنا خود اس حکومت کی کمزوری اور بے بسی کی علامت ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
آج پاکستان کی عسکری طاقت کو تو دنیا مان رہی ہے: اسد عمر
سابق وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان معاہدہ بڑی چیز ہے۔ آج پاکستان کی عسکری طاقت کو تو دنیا مان رہی ہے۔
لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان پر خطرات تو ہمیشہ سے رہے مگر اب مزید بڑھ گئے ہیں، بھارت اور اسرائیل مل کر خطے کے اندر دھمکیاں دے رہے ہیں۔
اسد عمر کا کہنا ہے کہ آج ہمارے ملک کے اندر سیاسی استحکام کی بہت ضرورت ہے، موجودہ حکمران مینڈیٹ نہ رکھتے ہوئے بھی حکومت میں بیٹھے ہیں۔
نیویارک سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان نیٹو جیسا...
انہوں نے کہا کہ کیا سیلاب کے دوران آپ کو حکمرانوں کا کوئی کردار نظر آ رہا ہے، کسان تباہ ہو چکا، سیلاب کسانوں کا سب کچھ بہا کر لے گیا ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ سب سے بڑی سیاسی پارٹی کے ساتھ بات کیے بغیر استحکام نہیں آسکتا، بانی پی ٹی آئی کے ساتھ بیٹھے بغیر سیاسی بحران کا حل نہیں نکل سکتا۔