واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2025ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاک فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کے اعزاز میں اپنی سرکاری رہائش وائٹ ہائوس میں ظہرانہ دیا اور کہا کہ پاک فوج کے سربراہ سے ملاقات ان کے لئے باعث اعزاز ہے۔ملاقات میں دونوں راہنمائوں نے اسرائیل ایران بحران سمیت متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ایک سوال کے جواب میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان (کے فیلڈ مارشل عاصم منیر) ایران کو اچھی طرح بلکہ بہت اچھی طرح جانتے ہیں اور وہ اسرائیل ایران تنازعہ پر خوش نہیں ۔

ایسا نہیں کہ اسرائیل کے ساتھ ان کے تعلقات اچھے ہیں،حقیقت میں وہ دونوں کو جانتے ہیں بلکہ شاید وہ ایران کو زیادہ بہتر جانتے ہیں اور وہ صورتحال کو دیکھ رہے ہیں اور وہ ( فیلڈ مارشل عاصم منیر )مجھ سے متفق ہیں۔

(جاری ہے)

میرے ان کو یہاں بلانے کی وجہ یہ تھی کہ میں اس بات پر ان کا شکریہ ادا کرنا چاہتا تھا کہ انہوں نے (بھارت کے ساتھ ) جنگ سے گریز کیا اور جنگ ختم ہو گئی۔

امریکی صدر نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو بھی اس کا کریڈٹ دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات ان کے لئےباعث اعزاز ہے۔ واضح رہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر پاک فوج کے پہلے سربراہ ہیں جن کو امریکی صدر کی طرف سے وائٹ ہائوس میں ظہرانہ دیا گیا ہے جو امریکا کے پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو فروغ دینے میں دلچسپی کو اجاگر کرتا ہے۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے فیلڈ مارشل عاصم منیر پاک فوج کے

پڑھیں:

امریکا کو کرپٹو کا چیمپئن بنانا چاہتا ہوں: ٹرمپ

واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کو کرپٹو کرنسی کا چیمپئن بنانے کے خواہش مند نکلے۔

ایک انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ کرپٹو آج دنیا کی سب سے بڑی صنعت بن چکی ہے اور امریکا اس وقت اس شعبے میں چین سمیت تمام ملکوں سے بہت آگے ہے اور چاہتا ہوں امریکا کرپٹو کرنسی میں چیمپئن بنے۔

امریکی صدر کہنا تھا کہ چین اب تیزی سے کرپٹو کے میدان میں داخل ہو رہا ہے لیکن میں نہیں چاہتا کہ چین اس شعبے میں امریکا کو پیچھے چھوڑ دے۔

ٹرمپ نے سابق صدر جو بائیڈن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بائیڈن نے ابتدا میں کرپٹو کی مخالفت کی لیکن جب دیکھا کہ کرپٹو ووٹرز ٹرمپ کے ساتھ ہیں تو انہوں نے صرف ووٹ لینے کے لیے مؤقف بدل لیا۔

متعلقہ مضامین

  • دنیا کی بااثر ترین شخصیات:پاکستانی وزیر اعظم،فیلڈ مارشل،مفتی تقی عثمانی شامل
  • فیلڈ مارشل کاعہدہ آئینی بنانے کیلئے آرٹیکل243 میں ترمیم کی جائے گی، وفاقی حکومت 27 آئینی ترمیم کیلئے تیار
  • امریکا کو کرپٹو کا چیمپئن بنانا چاہتا ہوں: ٹرمپ
  •  فیلڈ مارشل کو ملنے والا اعزاز پوری پاکستانی قوم کے لیے باعث فخر ہے، جاوید اقبال انصاری 
  • 27ویں ترمیم: فیلڈ مارشل کے عہدے کو آئینی بنانے کے لیے آرٹیکل 243 میں ترمیم کرنے کا فیصلہ
  • ستائیسویں آئینی ترمیم ،فیلڈ مارشل کاعہدہ آئینی بنانے کیلئے آرٹیکل243میں ترمیم کی جائیگی،حکومتی ذرائع
  • فیلڈ مارشل کاعہدہ آئینی بنانے کیلئے آرٹیکل243 میں ترمیم کی تیاری
  • فیلڈ مارشل کاعہدہ آئینی بنانے کیلئے آرٹیکل243 میں ترمیم کی جائے گی، وفاقی حکومت نے 27 ویں آئینی ترمیم کی تیاری پکڑلی
  • وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت سے ملاقات
  • امریکہ نے فیلڈ مارشل کی تعریفیں بہت کیں لیکن دفاعی معاہدہ ہندوستان کیساتھ کرلیا، پروفیسر ابراہیم