کراچی: آج موسم مرطوب اور مطلع ابر آلود رہنے کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 20th, June 2025 GMT
شہر قائد کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم مرطوب اور مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کراچی میں ہوا میں نمی کا تناسب 69 فیصد ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں سمندری ہوائیں 20 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔
محکمہ موسمیات نے یہ بھی بتایا کہ کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کم سے کم درجہ حرارت 29.
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: محکمہ موسمیات
پڑھیں:
27 ویں آئینی ترمیم کا فریم ورک تیار، جلد پیش کیے جانے کا امکان
اسلام آباد:(نیوز ڈیسک )حکومت نے 27ویں آئینی ترمیم کی پارلیمنٹ سے منظوری کے لیے فریم ورک تیار کرلیا۔آئینی ترمیم پہلے سیینٹ میں پیش کی جائے گی، آئندہ ہفتے دونوں ایوانوں سے منظور کروائے جانے کا امکان ہے، ذرائع
ذرائع نے بتایا کہ حکومت نے27ویں آئینی ترمیم کا فریم ورک تیار کر لیا ہے اور پہلے سینیٹ میں پیش کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع نے بتایا کہ 27ویں آئینی ترمیم جمعے کو سینیٹ میں پیش کیے جانے کا امکان ہے، سینیٹ سے منظوری کے بعد آئینی ترمیم قومی اسمبلی میں پیش کی جائے گی۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ وزارت قانون اور وزارت پارلیمانی امور نے سینیٹ سیکریٹریٹ کو آگاہ کر دیا ہے اور آئینی ترمیم آئندہ ہفتے دونوں ایوانوں سے منظور کروائے جانے کا امکان ہے۔