بلوچستان میں ممکنہ بارشیں، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
اشاعت کی تاریخ: 19th, June 2025 GMT
پی ڈی ایم اے نے بلوچستان کے مخلتف اضلاع میں پری مون سون ایڈوائزری کے پیش نظر الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے محکمہ موسمیات کی بارشوں سے متعلق پیشنگوئی سے متعلقہ اضلاع کے انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی ہے۔ پاکستان محکمہ موسمیات اسلام آباد اور ریجنل موسمیاتی مرکز کوئٹہ کی جانب سے پری مون سون ایڈوائزری جاری کی گئی ہے۔ جس میں 21 جون سے 23 جون کے دوران بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بارش، گرد آلود ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ طوفان کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق خلیج بنگال اور بحیرہ عرب سے مرطوب ہوائیں ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں، جبکہ 20 جون سے مغربی ہوا کا ایک سلسلہ بھی بالائی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے۔ اس موسمی نظام کے زیر اثر ژوب، شیرانی، بارکھان، موسیٰ خیل، خضدار، قلات، سوراب، زیارت اور ملحقہ علاقوں میں بارش، گرد آلود ہوا اور گرج چمک کے ساتھ طوفان متوقع ہے۔ پی ڈی ایم اے بلوچستان اور متعلقہ ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ممکنہ موسمی خطرات سے نمٹنے کے لئے الرٹ رہیں اور پیشگی حفاظتی اقدامات کو یقینی بنائیں۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
بلوچستان بھر میں دفعہ 144 نافذ، نوٹیفکیشن جاری
—فائل فوٹوبلوچستان میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔
محکمۂ داخلہ بلوچستان کے نوٹیفکیشن کے مطابق موٹر سائیکل کی ڈبل سواری اور اسلحہ کی نمائش پر بھی 15 دن کے لیے پابندی عائد کردی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ 5 یا اس سے زائد افراد کے اجتماع، دھرنے اور ریلیوں پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے، اس کے علاوہ مردوں کے نقاب کرنے اور منہ ڈھانپے پر بھی پابندی ہوگی۔
محکمۂ داخلہ کے مطابق گاڑیوں پر کالے شیشے لگانے پر پہلے ہی پابندی عائد ہے۔