Jang News:
2025-06-19@17:17:48 GMT

کل سے 23 جون کے دوران ملک بھر میں بارشوں کی پیشگوئی

اشاعت کی تاریخ: 19th, June 2025 GMT

کل سے 23 جون کے دوران ملک بھر میں بارشوں کی پیشگوئی

---فائل فوٹو

رواں ماہ 20 سے 23 جون کے درمیان ملک بھر میں بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ 20 سے 23 جون کے دوران مون سون ہواؤں کے باعث بارشوں کا امکان ہے جس سے گرمی کا زور ٹوٹ سکتا ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق 20 سے 23 جون کے دوران مشرقی بلوچستان، اسلام آباد، پنجاب اور جنوبی پنجاب میں بارشوں کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اس دوران خیبر پختون خوا میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

اسی طرح 21 سے 23 جون کے دوران گلگت بلتستان اور کشمیر میں جبکہ 22 سے 23 جون کے دوران سندھ کے علاقوں میں بارش متوقع ہے

محکمہ موسمیات کی جانب سے بارشوں کے باعث ندی نالوں میں طغیانی اور نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: سے 23 جون کے دوران

پڑھیں:

کراچی: موسم مرطوب اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان

---فائل فوٹو

پاکستان کے معاشی حب کراچی کا آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم مرطوب اور مطلع جزوی ابر آلود رہنےکا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق شہر میں کبھی کبھار تیز ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔

کراچی شہر میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 36 سے 38 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے جبکہ کم سے کم درجۂ حرارت 29.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق شہر کی ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد ہے جبکہ شمال مغرب سے ہوائیں 10 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • محمکہ موسمیات نے ملک میں طوفانی بارشوں کی پیش گوئی کردی
  • ملک بھر میں 20سے 23جون کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
  • محکمہ موسمیات کی پری مون سون بارشوں کی پیشگوئی
  • کراچی: آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم مرطوب رہنے اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان
  • کراچی: موسم مرطوب اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان
  • رواں سال مون سون میں 25فیصد زیادہ بارشوں کی پیشگوئی
  • رواں سال مون سون میں 25 فیصد زیادہ بارشیں ہونے کی پیشگوئی
  • محکمہ موسمیات نے کئی شہروں میں بارش کی پیشگوئی کردی
  • کراچی کے مضافات میں آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان