کوہاٹ میں جنازے کے دوران فائرنگ سے خاتون سمیت 2افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 19th, June 2025 GMT
پشاور(نیوز ڈیسک)کوہاٹ کی تحصیل لاچی کے علاقے گنبٹ غنڈہ چیچنہ میں جنازے کے دوران فائرنگ سے خاتون سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 18 افراد بھی زخمی ہوئے، جن میں سے کئی کی حالت تشویشناک ہے۔
واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے، زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں علاج جاری ہے۔
بشریٰ بی بی نے عمران خان کو کس چیز سے روکا؟ بڑی پیشرفت سامنے آگئی
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
چوہنگ اجتماعی زیادتی کیس کے 2 ملزمان پولیس مقابلے میں ہلاک
— فائل فوٹولاہور کے علاقے چوہنگ کے قریب خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کرنے میں ملوث دو ملزمان پولیس مقابلے میں مارے گئے۔
پولیس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا گیا تو انہوں نے فائرنگ کر دی۔
پولیس نے مزید بتایا کہ جوابی فائرنگ میں 2 ملزمان ہلاک ہوگئے، جبکہ ان کے باقی ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ رات چوہنگ کے قریب 4 افراد نے ایک خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی تھی۔