میکسیکو : ایک ہفتے کے دوران دوسری خاتون میئر قتل
اشاعت کی تاریخ: 19th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
میکسیکو سٹی (انٹرنیشنل ڈیسک) میکسیکو میں منظم جرائم کی لہر شدت اختیار کر گئی اور مغربی ریاست میچواکان میں ایک اور خاتون میئر کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔مقتولہ مارتھا لورا مینڈوزا شہر تیپالکاٹے پیک کی میئر تھیں اور صدر کلاڈیا شین باؤم کی بائیں بازو کی حکمران جماعت مورینا پارٹی کی رکن تھیں۔ میچواکان کے پراسیکیوٹر کے دفتر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر تصدیق کی کہ مینڈوزا کو ان کے شوہر کے ساتھ قتل کیا گیا۔ یاد رہے کہ مینڈوزا کے قتل سے صرف 2دن پہلے ریاست اوآخاکا کے شہر سان ماٹیو پیناس کی میئر لیلیا گارشیا کو ان کے دفتر میں گولی مار کر قتل کر دیا گیا تھا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
لاہور، محلے داروں میں جھگڑا کے دوران سر پر چوٹ لگنے سے خاتون جاں بحق
لاہور:چوکی بیگم کوٹ شاہدرہ میں محلے داروں کے جھگڑے میں سر پر ڈنڈا لگنے سے خاتون جاں بحق ہوگئیں۔
پولیس کے مطابق چوکی بیگم کوٹ شاہدرہ میں محلے داروں کے درمیان جھگڑا ہوا اور خاتون زخمی ہوئی اور علاج معالجے کے دوران دم توڑ گئیں۔
پولیس نے بتایا کہ جاں بحق خاتون کی شناخت 40 سالہ کوثر بی بی کے نام سے ہوئی، جن کے جسم پر تشدد کے نشانات تھے تاہم خاتون کی لاش تحویل میں لی۔
ڈی ایس پی غلام دستگیر نے بتایا کہ تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے تحقیقات اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔
پولیس کے مطابق بیگم کوٹ چوکی کی نفری موقع پر پہنچ گئی اور فرانزک ٹیم نے موقع سے شواہد اکٹھے کرلیے ہیں اور واقعے کی مزید تفتیش شروع کردی ہے۔
ایس پی سٹی ڈویژن بلال احمد نے کہا کہ تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے تحقیقات اور قانونی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔