آج بروز جمعہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 20th, June 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آج جمعه کے روز ملک کے بیشتر علاقو ں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں دن کے دوران شدید گرم رہنے کا امکان ۔تا ہم شمال مشرقی پنجاب ،کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کی توقع۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہا۔ تاہم نارووال میں 01 ملی میٹر بارشریکارڈ کی گئی۔
آج ریکارڈ کئے گئے زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت : سبی ، جیکب آباد49،دادو48، دالبندین،خیر پور، موہنجو داڑو اور روہڑی میں 47ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
جمعرات (رات): ا سلام آباد اور گردونواح میں موسم گرم اور خشک رہا ۔
جمعہ کے روز: ا سلام آباد اور گردونواح میں موسم گرم اور مطلع جزوی ابر آلودرہنے کا امکان۔اس دوران چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش ہو سکتی ہے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: میں موسم گرم اور چند مقامات پر علاقوں میں
پڑھیں:
کراچی: آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم مرطوب رہنے اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان
---فائل فوٹوشہرِ قائد کراچی میں اگلے 24 گھنٹوں کے دوران موسم مرطوب اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق شہر میں کبھی کبھار تیز ہوائیں بھی چلنے کا امکان ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔
محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی کی ہوا میں نمی کا تناسب 69 فیصد ہے، سمندری ہوائیں جنوب مغرب سے 18کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجۂ حرارت 29.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔