مختلف شہروں میں بارش کی پیشگوئی، پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم رہے گا
اشاعت کی تاریخ: 2nd, July 2025 GMT
لاہور:
لاہور: محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ بدھ اور جمعرات کے روز کشمیر، اسلام آباد، بالائی پنجاب اور بالائی خیبرپختونخوا میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، جبکہ بعض مقامات پر موسلادھار بارش بھی ہو سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق جنوبی پنجاب، جنوب مشرقی سندھ اور جنوبی بلوچستان میں بھی چند علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ ان دنوں کے دوران ملک کے دیگر حصوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آج موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم مری، گلیات، راولپنڈی، جہلم، اٹک، چکوال، گجرات، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، لاہور، ساہیوال، پاکپتن، ڈیرہ غازی خان، بہاولنگر، بہاولپور، بھکر اور گردونواح میں کہیں کہیں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، بالائی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور ژوب میں مختلف مقامات پر گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی، جبکہ چند علاقوں میں موسلادھار بارش ریکارڈ کی گئی۔
پنجاب میں سب سے زیادہ بارش مری میں 48 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ دیگر مقامات پر بارش کی تفصیل درج ذیل ہے۔
اسلام آباد ایئرپورٹ 29، سیدپور 9، گولڑہ 4، بوکرا 3، زیرو پوائنٹ 2 ملی میٹر، راولپنڈی میں چکلالہ پر 18، کچہری 11، پیرودھائی 5 ملی میٹر، اٹک 14، جہلم 7 اور گوجرانوالہ میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
خیبرپختونخوا میں تخت بائی 38، کاکول 17، لوئر دیر 8، چراٹ 4، سیدو شریف میں 1 ملی میٹر بارش ہوئی۔ کشمیر میں مظفرآباد (ایئرپورٹ 13، سٹی 12)، راولا کوٹ 3 ملی میٹر بارش ہوئی۔
بلوچستان کے علاقے ژوب میں 12 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
سب سے زیادہ درجہ حرارت نوکنڈی میں رہا
دریں اثنا گزشتہ روز ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت نوکنڈی میں 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ دالبندین میں 45، دادو، موہنجوداڑو، سبی اور چلاس میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ریکارڈ کی گئی ملی میٹر بارش کے ساتھ بارش تیز ہواو ں
پڑھیں:
پنجاب: بزنس آپریٹرز کا صارفین سے ٹیکس لینے اور سرکاری خزانے میں جمع نہ کروانے کیخلاف کارروائیاں
---فائل فوٹوپنجاب ریونیو اتھارٹی کی جانب سے ٹیکس نادہندگان کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
پنجاب ریونیو اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق لاہور، راولپنڈی، سرگودھا، ملتان اور بھکر میں فاسٹ فوڈ اور کیفے کی سیل کی چیکنگ کی گئی، صارفین سے ٹیکس لینے کے باوجود سرکاری خزانے میں جمع نہ کروانے پر کارروائیاں کی گئیں۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ انفورسمنٹ افسران نے میرج ہالز اور مارکیز کے ٹیکس اور سیل ریکارڈ کو بھی چیک کیا، 20 بزنس آپریٹرز کا ٹیکس ادائیگی میں خردبرد اور ای آئی ایم ایس کے عدم استعمال پر ریکارڈ ضبط کر لیا گیا۔
پنجاب ریونیو اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق ریکارڈ کی جانچ پڑتال کے بعد سیل حجم چھپانے کے جرم میں بھاری جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔