حیدرآباد ،ڈی سی کی زیر صدارت بارش کے حوالے سے آگاہی
اشاعت کی تاریخ: 2nd, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)ڈویژنل کمشنر حیدر آباد بلال احمد میمن کی زیر صدارت مون سون کے انتظامات کے حوالے سے ڈویژن کا ایک اعلی سطح اجلاس ان کے دفتر شہبازبلڈنگ حیدرآباد میں منعقد ہوا-اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر بلال احمد میمن نے کہا کہ گزشتہ سالوں میں ہونے والی بارشوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈویژن کے تمام ڈپٹی کمشنرز، متعلقہ ادارے اور اہلکاراپنے متعلقہ اضلاع میں حساس اور نشیبی علاقوںسمیت جہاں مسائل درپیش رہے وہاں موثرطریقے سے مسائل کے سدباب کے لیے موثرحکمت عملی اور مربوط روابط انتہائی ضروری ہیں-اجلاس میں ڈویژنل کمشنر حیدرآباد نے ڈویژن میں بالخصوص گزشتہ بارشوں میں متاثر ہونے والے علاقوںپرخصوصی توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیا اورمون سون کی ممکنہ بارشوں سے قبل تمام تر احتیاطی اقدامات کو مکمل کرنے کی ہدایت کی-حیدرآباد ضلع کے علاوہ ڈویژن کے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرزنے بذریعہ وڈیو لنک بریفنگ دیتے ہوئے مون سون کی امکانی بارشوں سے نمٹنے ،نکاسی آب کی مشینوں کی دستیابی ،آبکالانی مشینری اور دیگرضروری سامان اور فنڈزسے متعلق کمشنر حیدرآباد کو آگاہ کیا- اجلاس میں ڈویژنل کمشنر حیدرآباد بلال احمد میمن نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ ریسکیو کے لیے مطلوبہ سامان اور مشینری کی کمی سے متعلق فوری طور پرکل تک آگاہ کیاجائے-انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ موسمیات،محکمہ آبپاشی،ریسکیواور دیگر متعلقہ اداروں کے درمیان بہتر رابطے کے لیے ایک واٹس ایپ گروپ گزشتہ سال کی طرح فعال کیا جائے تاکہ تمام تر صورتحال کے متعلق مستعدرہاجاسکے -کمشنر حیدرآباد نے اجلاس میں حیسکو افسرکوہدایت کی کہ بجلی کے نظام کو بہتر بناکر بلا تعطل فراہمی کویقینی بنایاجائے جبکہ کچھ روز قبل مون سون کی ابتدائی معمول کی برسات میں حیسکو سے متعلق بڑی شکایات موصول ہوئی جس کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے ۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری
الیکشن کمیشن آزاد کشمیر نے انتخابات 2026 کے لیے نیا میڈیا ضابطہ اخلاق جاری کر دیا، پالیسی کا مقصد انتخابی عمل میں شفافیت، غیرجانبداری اور ذمہ دارانہ صحافتی روایات کو یقینی بنانا ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق تمام میڈیا اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ انتخابی کوریج کے دوران مکمل غیرجانبداری کا مظاہرہ کریں اور ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل درآمد کریں۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پولنگ اسٹیشن کے اندر صرف مجاز میڈیا نمائندوں کو کوریج کی اجازت ہوگی تاہم پولنگ بوتھ کے اندر ووٹنگ کی خفیہ کارروائی کی کسی بھی قسم کی ریکارڈنگ یا فوٹوگرافی سختی سے ممنوع ہوگی۔
الیکشن کمیشن نے پولنگ ختم ہونے سے قبل کسی بھی قسم کے ایگزٹ پول، نتائج یا رجحانات نشر کرنے پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔ نفرت انگیز، اشتعال انگیز یا فرقہ وارانہ مواد نشر کرنے سے گریز کرنے کی تاکید کی ہے۔
اسی طرح غلط، غیر مصدقہ یا گمراہ کن معلومات نشر کرنا بھی ممنوع قرار دیا گیا۔تمام امیدواروں کو انتخابی کوریج میں مساوی اور منصفانہ نمائندگی دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔
الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر متعلقہ میڈیا ادارے کی ایکریڈیٹیشن منسوخ کی جا سکتی ہے اور قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔
کمیشن نے تمام میڈیا اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ انتخابی ضابطہ اخلاق پر مکمل عمل درآمد یقینی بنائیں تاکہ انتخابی عمل کے اعتماد اور شفافیت کو برقرار رکھا جا سکے۔