اس موقع پر شرکاء نے اس بات پر زور دیا کہ فرقہ وارانہ ہم آہنگی، رواداری اور بھائی چارے کو فروغ دیا جائے تاکہ محرم کے دنوں میں کسی قسم کی ناخوشگوار صورتحال سے بچا جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور ہائیکورٹ کے ریٹائرڈ چیف جسٹس سید ابن علی کی رہائش گاہ سید آباد استرزئی پایاں کوہاٹ میں محرم الحرام کے پرامن انعقاد کے سلسلے میں ایک گرینڈ اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ اجلاس کی صدارت چیف جسٹس ریٹائرڈ سید ابن علی نے کی، جبکہ علامہ سید عبدالحسین الحسینی، اس میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلعی صدر کوہاٹ علامہ صابر علی نجفی، علامہ سید قیصر عباس الحسینی، علامہ حمید حسین امامی معروف سماجی شخصیت ڈاکٹر ملک محمد بشیر دیگر علماء کرام، عمائدین، بلدیاتی نمائندوں اور عوام کی بڑی تعداد نے بھرپور شرکت کی۔ اجلاس میں محرم الحرام کے دوران امن و امان کی فضا کو برقرار رکھنے، جلوسوں اور مجالس کے روایتی راستوں کی صفائی، سیکیورٹی انتظامات، بجلی کی بلاتعطل فراہمی اور پانی و دیگر سہولیات کی دستیابی سے متعلق تفصیلی گفتگو کی گئی۔

اس موقع پر شرکاء نے اس بات پر زور دیا کہ فرقہ وارانہ ہم آہنگی، رواداری اور بھائی چارے کو فروغ دیا جائے تاکہ محرم کے دنوں میں کسی قسم کی ناخوشگوار صورتحال سے بچا جا سکے۔ چیف جسٹس ریٹائرڈ سید ابن علی نے اپنی گفتگو میں کہا کہ محرم الحرام نہ صرف مذہبی عقیدت کا مہینہ ہے بلکہ امن، ضبط اور اتحاد کا پیغام بھی ہے، جس کی حفاظت ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔ اجلاس کے آخر میں تمام شرکاء نے علاقے میں قیام امن کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی اور انتظامیہ و پولیس کو اپنے مکمل تعاون کا عندیہ دیا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: محرم الحرام

پڑھیں:

کراچی: جشن آزادی پر گرینڈ میوزیکل نائٹ، راحت فتح علی، حدیقہ کیانی کی شاندار پرفارمنس

آزادی کا جشن کے موقع پر نیشنل سٹیڈیم کراچی میں گرینڈ میوزیکل نائٹ کا اہتمام کیا گیا، راحت فتح علی خان، سجاد علی، حدیقہ کیانی، کیفی خلیل، نتالیہ گل نے جاندار پرفارمنسز پیش کی، شرکا جھوم اٹھے ۔محکمہ ثقافت کی خصوصی آزادی ٹرین کراچی سے تھرپارکر کیلئے روانہ ہوئی، کراچی کے کینٹ سٹیشن پر فنکاروں نے فن کا مظاہرہ کیا، آزادی ٹرین کے شرکا نے ہر سٹیشن پر قومی پرچم تقسیم کئے، یوم آزادی کی مناسبت سے 78 پاؤنڈ کا کیک بھی کاٹا گیا۔محکمہ ثقافت سندھ کی جانب سے خصوصی فلوٹ تیار کیا گیا، کراچی کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا گیا، معروف گلوکاروں کی پرفارمنس پر شہریوں نے دل کھول کر داد دی۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور، چہلم امام حسینؑ سمیت دیگر تقریبات کا پرامن انعقاد، پولیس فورس کو خراج تحسین
  • 10 سالہ برطانوی بچی نے شطرنج کے گرینڈ ماسٹر کو شکست دیکر تاریخ رقم کردی
  • 10 سالہ بچی نے شطرنج چیمپیئن شپ میں گرینڈ ماسٹر کو شکست دے کر تاریخ رقم کردی
  • کراچی: جشن آزادی پر گرینڈ میوزیکل نائٹ، راحت فتح علی، حدیقہ کیانی کی شاندار پرفارمنس
  • نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں گرینڈ میوزیکل شو کا انعقاد
  • جشن آزادی معرکہ حق، گورنر ہاؤس کراچی سے اونٹ ریلی نکالی گئی
  • 78ویں جشن آزادی پر نیشنل سٹیڈیم کراچی میں گرینڈ میوزکل کانسرٹ جاری
  • دو اہم جماعتوں کا گرینڈ الائنس میں شامل ہونے سے انکار، بیرسٹر گوہر نےاعتراف کرلیا
  • پی ٹی آئی اسلام آباد کا وفاقی دارلحکومت میں جشن آزادی کے سلسلے میں ریلی نکالنے کا فیصلہ
  • 78ویں یومِ آزادی پر عہد کرتے ہیں پاکستان کو امریکی غلامی سے آزاد کرائینگے، علامہ مقصود ڈومکی