یوم عاشور: سندھ حکومت نے 9 اور 10 محرم کو عام تعطیلات کا اعلان کردیا
اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT
سندھ حکومت نے یوم عاشور کی مناسبت سے صوبے بھر میں دو روزہ عام تعطیلات کا اعلان کردیا۔
چیف سیکریٹری سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 9 اور 10 محرم الحرام کو صوبے میں عام تعطیل ہوگی۔
نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ تعطیلات کے دوران تمام سرکاری و نجی دفاتر اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ تاہم یوم عاشور کے جلوس اور سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے جن سرکاری و انتظامی اداروں کی ڈیوٹی مقرر کی گئی ہے، وہ معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔ علاوہ ازیں لازمی سروسز سے منسلک ملازمین پر نوٹیفکیشن کا اطلاق نہیں ہوگا۔
یاد رہے کہ یوم عاشور 6 جولائی کو ملک بھر میں مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا۔ 9 اور 10 محرم الحرام کو ملک بھر میں عام تعطیلات ہوں گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اعلان عام تعطیلات محرم الحرام وی نیوز یوم عاشور.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اعلان عام تعطیلات محرم الحرام وی نیوز یوم عاشور عام تعطیلات یوم عاشور
پڑھیں:
سندھ ہائیکورٹ نے جسٹس طارق جہانگیری کی ڈگری منسوخی کا حکم معطل کردیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس طارق محمود جہانگیری کی جامعہ کراچی کی جانب سے ڈگری منسوخی کے فیصلے کو معطل کر دیا۔
کیس کی سماعت 2 رکنی بینچ نے جسٹس محمد اقبال کلہوڑو کی سربراہی میں کی، جہاں ایڈووکیٹ جنرل سندھ، جامعہ کراچی کے رجسٹرار پروفیسر عمران صدیقی اور دیگر حکام عدالت میں پیش ہوئے۔
سماعت کے دوران رجسٹرار جامعہ کراچی نے مؤقف اختیار کیا کہ انہیں محض دو روز قبل نوٹس ملا ہے، اس لیے جواب جمع کرانے کے لیے مہلت دی جائے۔ اس پر جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے استفسار کیا کہ جواب کے لیے کتنا وقت درکار ہوگا۔
دوسری جانب جسٹس جہانگیری کے وکیل بیرسٹر صلاح الدین نے کہا کہ فریقین کو وقت دیا جائے لیکن اس دوران ڈگری منسوخی کا فیصلہ معطل ہونا چاہیے تاکہ موکل کو نقصان نہ پہنچے۔
بینچ نے ریمارکس میں کہا کہ یہاں ایک شخص کی پوری زندگی کی محنت داؤ پر لگی ہے، اگر بعد میں فیصلہ واپس ہو گیا تو پہنچنے والے نقصان کا ازالہ کون کرے گا؟ عدالت نے یہ بھی سوال اٹھایا کہ کیا ڈگری کے حوالے سے کارروائی سے قبل جسٹس جہانگیری کو نوٹس جاری کیا گیا تھا یا نہیں۔ رجسٹرار نے لاعلمی کا اظہار کیا جس پر عدالت نے کہا کہ فریقین کو سنے بغیر کوئی بھی فیصلہ غیر مؤثر ہوتا ہے، یکطرفہ ججمنٹ کو بہتر نہیں سمجھا جاتا۔
عدالت نے جامعہ کراچی کی جانب سے جاری کردہ ڈگری منسوخی کا حکم فوری طور پر معطل کرتے ہوئے سنڈیکیٹ اور ان فیئر مینز کمیٹی کی سفارشات پر مزید کارروائی سے بھی روک دیا۔ کیس کی مزید سماعت 24 اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی۔