سندھ حکومت نے یوم عاشور کی چھٹیوں کا اعلان کردیا
اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT
چیف سیکریٹری سندھ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق صوبے میں 9 اور 10 محرم بتاریخ 5 اور 6 جولائی 2025ء کو عام تعطیل ہوگی۔ عام تعطیل کے باعث تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے، دفاتر بند رہیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت نے یوم عاشور کی مناسبت سے 2 روز کی عام تعطیل کا اعلان کردیا۔ چیف سیکریٹری سندھ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق صوبے میں 9 اور 10 محرم بتاریخ 5 اور 6 جولائی 2025ء کو عام تعطیل ہوگی۔ عام تعطیل کے باعث تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے، دفاتر بند رہیں گے تاہم جلوس کے حوالے سے جن سرکاری اور انتظامی اداروں کی ڈیوٹیز ہیں وہ معمول کے مطابق کھلیں گے اور لازمی سروس والے ملازمین پرنوٹی فکیشن کا اطلاق نہیں ہوگا۔ واضح رہے کہ پاکستان میں یوم عاشور 6 جولائی کو مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جائے گا اور وفاق کی جانب سے پہلے ہی ملک بھر میں 9، 10 محرم کی عام تعطیل کا اعلان کیا جاچکا ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: عام تعطیل
پڑھیں:
نیشنل پریس کلب کے باہر اسلام آباد پولیس کا وکلا پر تشدد، گرفتاریاں
اسلام آباد پولیس کی جانب سے پریس کلب کے باہر وکلا پر تشدد کیخلاف ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن نے ہڑتال کا اعلان کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اسلام آباد نے پولیس کیجانب سے پریس کلب کے باہر وکلا پر تشدد اور گرفتاری کیخلاف بار ایسوسی ایشن نے کل مکمل ہڑتال کا اعلان کردیا۔
بار ایسوسی ایشن کے مطابق پرامن احتجاج ہر شہری کا بنیادی اور قانونی حق ہے۔
اس کے علاوہ اسلام آباد بار ایسوسی ایشن نے جنرل باڈی اجلاس بھی کل طلب کرلیا جس میں اگلے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔