ایک ساتھ دو چھٹیاں آگئیں، نوٹیفکیشن جاری
اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT
کراچی(نیوز ڈیسک) سندھ حکومت نے 9 اور دس محرم الحرام کو عام تعطیل کا اعلان کردیا ، 5 اور 6 جولائی کو تمام تر سرکاری و نیم سرکاری ادارے بند رہیں گے ۔
تفصیلات کےمطابق 9 اور 10 محرم کو بلدیاتی کائونسل اور باختیار اتھارٹیز میں بھی عام تعطیل ہوگی ، محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشنن وکو آرڈی نیشن نے نوٹی فکیشن جاری کردیا ۔
مزیدپڑھیں:اسرائیل جنگوں پر کتنے ارب ڈالر پھونک چکا؟ زیادہ پیسے کس نے دیے؟
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
سکھر: پولیس نے محرم الحرام کے لیے سیکورٹی پلان جاری کردیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سکھر ((نمائندہ جسارت) سکھر رینج پولیس نے محرم الحرام کیلئے سیکیورٹی پلان جاری کردیا ، ڈی آئی جی سکھر رینج کیپٹن (ر) فیصل عبداللہ چاچڑ کی ہدایات پر جاری کردہ سیکیورٹی پلان کیمطابق سکھر رینج کے تینوں اضلاع سکھر ،خیرپور اور گھوٹکی میں 746 ماتمی تعزیہ جلوس اور 3211 مجالس نکالے جائیں گے، اِنکی سیکیورٹی کے لیے9416 مرد و خواتین پولیس افسران و جوانان اپنے فرا?ض سرانجام دینگے۔ 150 پولیس موبائلز اور 109 موٹر سائیکلیں بھی پٹرولنگ پر مامور ہوں گی، سیکیورٹی پلان آرڈرز کے مطابق محرم الحرام آغاز تا اختتام تک پولیس افسران و جوانان مختلف امام بارگاہوں اور ماتمی جلوسوں کے روٹس پر اپنے فرا?ض سرانجام دینگیں۔ پاک آرمی اور سندہ رینجرز کے افسران و جوانان بھی فرا?ض سرانجام دینے کے لیے ہروقت موجود ہونگے۔ تمام صورتحال کو مانیٹر کرنے کے لیے سکھر رینج کے تینوں ایس ایس پیز آفیسسز سمیت سکھر رینج آفس میں خصوصی محرم الحرام کنٹرول روم قا?م کیا گیا ہے. سکھر رینج کے تینوں اضلاع کے اندر انتہائی حساس 31 مجالس آور 38 ماتمی جلوسوں کی نگرانی کے لیے سکھر رینج کے تینوں ایس ایس پیز کو ضروری ہدایات و احکامات جاری کر دیے گئے ہیں. سکھر رینج میں کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نپٹنے کے لیے رینج آفس سمیت تینوں اضلاع میں اینٹی رائٹ ریزرو پلاٹونز کو بھی اسٹینڈ بائی رکھا گیا ہے۔ سکھر رینج کے تینوں اضلاع کے اندر مرکزی ماتمی جلوسوں کے گزرگاہوں میں انے والی اونچی عمارتوں پر ماہر اسنائیپرز ڈیوٹیز پر معبور ہوں گے۔ تمام صورتحال کو مانیٹر کرنے کے لیے سکھر رینج کے تینوں اضلاع کے اندر پولیس اور سول ایڈمنسٹریشن کا مشترکہ کنٹرول رومز قائم کیے گئے ہیں، سکھر رینج کے تینوں اضلاع کے اندر تمام مجالس و ماتمی جلوسوں کی سی سی ٹی وی کیمرہ سے مانیٹرنگ اور ویڈیوز ریکارڈنگ کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کیے گئے، ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے ٹریفک پولیس کے افسران و اہلکار اپنی ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔