لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پوری قوم کل یوم استحصال کشمیر منائے گی اور فسادی ملک کے خلاف گوریلا جنگ لڑیں گے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ کل پوری قوم یوم استحصال کشمیر جوش وجذبے کے ساتھ منائے گی، کشمیر کی آزادی تک کوئی پاکستانی سکون سے نہیں بیٹھ سکتا، سفارتی سطح پر کشمیریوں کی ہر اخلاقی مدد کریں گے، لیکن ایک فتنہ گروہ نے اپنی تحریک کیلئے کل کے دن کا ہی انتخاب کیا ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر گلگت بلتستان پہنچ گئے

انہوں نے کہا کہ کل دوبارہ فتنہ و فساد کی کال دی گئی ہے، فتنہ گروہ کے ایک لیڈر نے اپنی تحریک کو گوریلا جنگ کا نام دیا ہے، یہ سیاسی جماعت نہیں بلکہ ایک فاشسٹ گروہ ہے، پہلے بھی ان کی جانب سے کئی بار احتجاج کی کال دی گئی جو ناکام ہو گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ عاشورہ کے بعد بھی ایک احتجاجی تحریک چلنی تھی، اب انہوں نے 5 اگست کی کال دی ہے، علیمہ باجی کہتی ہیں مجھے 5 اگست کا احتجاج ہوتا نظر نہیں آتا۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ مجھے ان لوگوں سے دلی ہمدردی ہے جو کہتے ہیں ہم کوئی غلام ہیں، پہلے یہ امریکا سے آزادی مانگ رہے ہیں اور آج بانی کے بیٹے دوبارہ امریکا کے در پر جا رہے ہیں، اپنے بچوں کو ہوا نہیں لگنے دیتے، قوم کے بچوں کو 26 سال سے جنون کا درس دے رہے ہیں، اب حالت یہ ہے کہ ضمنی انتخابات سے بھی بھاگ گئے ہیں، یہ سمبڑیال اور مریدکے میں اپنا حال دیکھ چکے ہیں، ان کے عوامی مقبولیت کے غبارے سے ہوا نکل رہی ہے۔

عاصم منیر کوڈی جی آئی ایس آئی سے ہٹایا گیا تو انہوں نے بشریٰ بی بی سے ملاقات کروانے کا کہا : زلفی بخاری کا دعویٰ 

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ 9 مئی وہ واقعہ ہے جس کی معافی نہیں ہو سکتی ورنہ ہر روز ملک میں ایسے واقعات ہوں، ان کی ملک دشمنی کی ایک پوری فہرست ہے، آئی ایم ایف کو خطوط لکھے گئے، ملک اور اداروں کے سربراہ کے خلاف مہم چلائی گئی، کیا فتنہ و فساد پارٹی نام کی رکاوٹ سے جان چھڑائے بغیر پاکستان کو آگے لے جایا جا سکتا ہے؟

انہوں نے کہا کہ کہ ترقی کرتا پنجاب مخالفین کو ہضم نہیں ہو رہا، پنجاب میں خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے اقدامات ہو رہے ہیں، پاکستان اور ایران نے ٹریڈ کو 10 ارب ڈالرز تک لے جانے کا اعادہ کیا۔

5 اگست احتجاج؛ پی ٹی آئی رہنماؤں کے گھروں پر چھاپے، پکڑ دھکڑ شروع

صوبائی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب میں بچوں کو سکالرشپس، ای بائیکس اور لیپ ٹاپس مل رہے ہیں، پنجاب میں ترقیاتی کام ہو رہے ہیں، صوبے میں اینٹی سموگ گنز پہنچا دی گئی ہیں، لاہور میں 15 اینٹی سموگ گنز آ چکی ہیں، پہلے کسی نے سموگ کے تدارک کیلئے کچھ نہیں کیا۔
 

مزید :.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: کہنا تھا کہ انہوں نے رہے ہیں نے کہا

پڑھیں:

سرداریار محمد رند کی سفری پابندی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نےسرداریار محمد رند کی سفری پابندی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق جسٹس انعام امین منہاس نے کہاکہ پولیس اور ایف آئی اے کو درخواست مطلوب نہیں، عدالت نے کہاکہ جن کو چاہئے تھا ان کو بھی اب نہیں چاہئے پھر اب تک نام کیو ں نہیں نکالا۔

ایف آئی اے نے کہاکہ یار محمد رند کا نام ای سی ایل نہیں ،صرف پی این آئی ایل میں ہے،سابق وفاقی وزیر کا نام پی این آئی ایل میں 28مارچ کو ڈالا گیا، پی این آئی ایل میں نام ایک ماہ رکھاجاتا، پھرتوسیع لینا ہوتی ہے۔

ایف بی آر کا انکم ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے سے متعلق اہم اعلان

عدالت نے کہاکہ زیادہ سے زیادہ 60روز رکھ سکتےہیں، اب تو جولائی ہے، کتنے ماہ ہو گئے؟کس قانون کے تحت نام اب تک برقرار رکھا گیا؟ایسے کتنے ہی کیسز ہمارے پاس آ رہے ہیں ، ہم کتنی بار لکھ بھی چکے ہیں۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • قانون میں کم عمری کی شادی کیخلاف سزا کا ذکر ہے نکاح منسوخی کا نہیں، جج آئینی عدالت
  • سابق وفاقی وزیر سردار یار محمد رند کی سفری پابندی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ
  • سرداریار محمد رند کی سفری پابندی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ
  • سپریم کورٹ کو نیب کیسز سننے کا اختیار نہیں، عدالت عظمیٰ کا بڑا فیصلہ
  • سپریم کورٹ کو نیب کیسز سننے کا اختیار نہیں،  عدالت عظمیٰ کا بڑا فیصلہ
  • ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری، پنجاب، خیبرپختونخوا اور کشمیر میں مزید بارش کی پیشگوئی
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا