اسلام آبا ہائیکورٹ کا بلوچ لاپتہ افراد کے لواحقین کا احتجاج ختم کرانے کے لیے ڈپٹی کمشنر کو مظاہرین سے مذاکرات کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 4th, August 2025 GMT
اسلام آبا ہائیکورٹ کا بلوچ لاپتہ افراد کے لواحقین کا احتجاج ختم کرانے کے لیے ڈپٹی کمشنر کو مظاہرین سے مذاکرات کا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 4 August, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیشنل پریس کلب کے باہر بلوچ لاپتہ افراد کے لواحقین کے احتجاج کو ختم کرانے سے متعلق درخواست پر سماعت کی۔ چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو مظاہرین سے مذاکرات کر کے احتجاج ختم کرانے کی ہدایت دی۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ “ڈی سی صاحب، مظاہرین سے مذاکرات کر کے بتائیں کہ یہاں نہیں بیٹھ سکتے۔” یہ ریمارکس انہوں نے ایف سکس پی ایس او پیٹرول پمپ کی انتظامیہ کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کے دوران دیے۔
چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ “جی بتائیں، کیوں راستہ بلاک کیا ہوا ہے، اُنکا کاروبار ہے۔” اس موقع پر ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد ایاز شوکت نے عدالت کو بتایا کہ بلوچ یوتھ کونسل کے کارکن احتجاج کر رہے ہیں۔ چیف جسٹس نے سوال کیا کہ “کیا احتجاج کی اجازت دی ہوئی ہے؟” جس پر ایڈووکیٹ جنرل نے جواب دیا کہ اجازت نہیں ہے، مظاہرین کو منتشر کرتے ہیں لیکن وہ دوبارہ آ جاتے ہیں۔
چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ “انتظامیہ کہاں ہے، کیا کر رہی ہے؟ آپ سنجیدہ اقدامات لیں۔ جو آپ نے کیا وہ ناکافی ہے، آپ نے دوسرے فریق کی پراپرٹی کا تحفظ کرنا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ “کس قانون کے تحت آپ دوسرے فریق کی پراپرٹی بلاک کر رہے ہیں؟” اس پر ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے عدالت کو یقین دلایا کہ مظاہرین کو احتجاج کے لیے متبادل جگہ دی جا سکتی ہے۔
چیف جسٹس نے ہدایت دی کہ “ڈی سی صاحب ان سے مذاکرات کریں کہ آپ یہاں نہیں بیٹھ سکتے۔” عدالت نے کیس کی آئندہ سماعت دو ہفتے بعد مقرر کرتے ہوئے ہدایت کی کہ آئندہ سماعت پر بغیر کسی ناکامی کے رپورٹ جمع کرائی جائے۔
چیف جسٹس نے مزید کہا کہ “پندرہ دن کا کہا ہے تو اسکا مطلب یہ نہیں کہ پندرہ دن بعد ہی واپس آئیں۔” ڈپٹی کمشنر عرفان نواز میمن نے عدالت کو یقین دہانی کرائی کہ کارروائی فوری کی جائے گی۔
درخواست گزار کے وکیل نے موقف اپنایا کہ اُن کا کاروبار بند ہے، جلد از جلد کارروائی کی ڈائریکشن دی جائے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ “ڈائریکشن دے دی ہے، یہ نہیں کہ نوالہ آپ کے منہ میں دے دیا جائے۔”
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرمودی راج میں مسلم ووٹرز کا اخراج، ہندوتوا ایجنڈے کا نیا ہتھیار بے نقاب یومِ آزادی معرکۂ حق: پاکستان کا قیام کئی نسلوں کے خوابوں کی تعبیر فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان نئے دور میں داخل، عالمی سطح پر شان دار خراج تحسین ٹرمپ کے مشیر کا بھارت پر روسی تیل خرید کر یوکرین جنگ میں معاونت فراہم کرنے کا الزام بانی کا اعتماد ہے تو میں یہاں بیٹھا ہوں، سازشوں کا حصہ بننے والے مخالفین کے ایجنڈے پر ہیں، علی امین گنڈاپور افغان وزیرخارجہ امیرخان متقی کا دورہ پاکستان تکنیکی وجوہات کی بنا پر ملتوی قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کو شام 5بجے طلب، 32نکاتی ایجنڈا جاریCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: مظاہرین سے مذاکرات ڈپٹی کمشنر اسلام ا کے لیے
پڑھیں:
اسلام آباد احتجاج پر پارٹی پر پابندی اور کے پی میں گورنر راج، فیصل واوڈا نے پی ٹی آئی کو خبردار کردیا
سینیئر سیاستدان فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اگر اسلام آباد کی طرف احتجاج کیا تو پارٹی پر پابندی اور خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے آپشنز موجود ہیں۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے خبردار کیاکہ اگر 26 نومبر کو پی ٹی آئی اسلام آباد میں احتجاج کرے گی تو اس کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔
مزید پڑھیں: پی ٹی آئی احتجاج: کارکنوں نے علی امین گنڈاپور کے سامنے ڈی چوک جانے کے نعرے لگا دیے
فیصل واوڈا نے کہاکہ ٹی ایل پی پر پابندی لگ چکی ہے اور وہ نہیں چاہتے کہ کسی اور جماعت پر بھی پابندی لگے۔
انہوں نے کہاکہ اس سال عمران خان کے لیے کچھ خاص نہیں ہوگا اور اگر یہی صورتحال رہی تو انہیں مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔
انہوں نے کہاکہ شاہ محمود قریشی کی قیادت میں کسی گروپ کی کوئی حیثیت نہیں ہوگی، تاہم 9 مئی کے واقعے میں وہ بے گناہ ہیں۔
فیصل واوڈا نے عمر سرفراز چیمہ اور شبلی فراز کی تعریف کی اور کہا کہ ٹرائل کے بعد انہیں رہا کر دینا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہاکہ پاکستان نے بھارت سے جنگ جیتی، جس کے بعد سعودی عرب سمیت دیگر ممالک ہمارے ساتھ معاہدے کررہے ہیں، اور سرمایہ کاری کی باتیں ہورہی ہیں۔ اور یہ سب کچھ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی وجہ سے ہورہا ہے۔
انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی قسمت اچھی تھی کیونکہ وہ اس وقت وزیراعظم بنے جب سب کچھ پاکستان کے حق میں تھا، اور انہوں نے مثبت کردار ادا کیا ہے۔
مزید پڑھیں: پی ٹی آئی احتجاج میں سرمیں گولی لگ کر زخمی ہونے والا رینجرجوان 3 ہفتوں بعد چل بسا
فیصل واوڈا نے کہاکہ وزیراعظم یہ نہیں کررہے کہ میں یہ نہیں کروں گا اور کرنے بھی نہیں دوں گا، وہ مثبت سوچ کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں۔
27ویں آئینی ترمیم سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ آئینی ترمیم پارلیمنٹ میں پیش ہوگی اور پاس بھی ہوگی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews آئینی ترمیم پارٹی پر پابندی پی ٹی آئی سہیل آفریدی فیصل واوڈا گورنر راج وی نیوز