ضلع پنجگور میں مزید 6 ماہ انٹرنیٹ بند رہے گا سیکیورٹی اداروں نے کلئیرنس نہیں دی، وزارت داخلہ
اشاعت کی تاریخ: 26th, May 2025 GMT
اسلام آباد:
وزارت داخلہ کے حکام نے ضلع پنجگور میں انٹرنیٹ کی بندش کے معاملے پر کہا ہے کہ سیکیورٹی ایجنسیوں نے اگلے 6 ماہ تک کلیئرنس نہیں دی، بی ایل اے کے دہشت گرد جو استعمال کررہے ہیں وہ کچھ اور ہے دہشت گرد ہمارا انٹرنیٹ استعمال نہیں کررہے۔
وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونی کیشن امین الحق کی زیرِ صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا۔اجلاس میں وزارت داخلہ حکام نے پنجگور میں انٹرنیٹ سروس کی بندش پر قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 22 مارچ کو ہم نے خط لکھا کہ ہمیں سیکورٹی کلیئرنس دی جائے مگر سیکیورٹی ایجنسیوں نے اگلے 6 ماہ تک کی کلیئرنس نہیں دی ہے۔
وزارت داخلہ کے حکام نے بتایا کہ اس سلسلے میں وضاحت نہیں کی گئی بس یہ بتایا گیا کہ سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر انٹرنیٹ ڈیٹا بند رہے گا۔
کمیٹی ممبر پولین بلوچ نے کہا کہ میرے ضلع پنجگور میں انٹرنیٹ کی بندش کا مسئلہ گزشتہ کئی سال سے برقرار ہے تین سال سے اگر معاملات ٹھیک نہیں ہوسکے تو آئندہ چھ ماہ میں کیا ٹھیک ہو جائے گا؟ انہوں نے کہا کہ ہمیں لگتا ہے کہ پنجگور میں مستقل بنیادوں پر انٹرنیٹ کی بندش رہے گی، انہوں نے کہا کہ میں حلف اٹھا کر کہتا ہوں کہ میرے علاقے کو سزا دی جارہی ہے،
قائمہ کمیٹی کو نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے قائم مقام سی ای او فیصل رتیال نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ این آئی ٹی بی سرکاری ملازمین کی محفوظ کمیونی کیشن کے لیے ایپ بنا رہی ہے، ایپ میں سرکاری ملازمین کی کمیونی کیشن کے ساتھ وائس اور ویڈیو کانفرنسنگ کی سہولت ہوگی، بیپ ایپلی کیشن کے معاملے پر اعلی سطح کمیٹی قائم کی گئی ہے۔
چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ کیا بیپ ایپلی کیشن 30 جون سے قبل لانچ ہوجائے گی؟ این آئی ٹی بی حکام نے کہا کہ ایپلی کیشن میں سیکیورٹی کی ایکسٹرا لیئر ڈالی جارہی ہیں، اس اقدام سے ایپلی کیشن کی سیکیورٹی مزید بہتر ہوجائے گی۔ اعلی سطح کمیٹی اس معاملے کو دیکھ رہی ہے۔
سیکریٹری آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام نے کہا کہ بیپ ایپلی کیشن تیار ہوگئی ہے اس کی سائبر سیکیورٹی کا جائزہ لیا جارہا ہے اعلی سطح کمیٹی نے بیپ ایپلی کیشن پر اپنی رپورٹ مئی کے پہلے ہفتے میں پیش کردی تھی۔
کمیٹی نے رپورٹ میں این آئی ٹی بی کو کچھ اقدامات تجویز کیے ہیں انہوں نےکہا کہ سندھ کی صوبائی حکومت اور گلگت بلتستان حکومت کو ای آفس پر بریفنگ دی گئی ہے، پی سی ون میں بیپ ایپلی کیشن صرف وفاق کے اداروں میں لانچ ہوگی وفاق کے بعد بیپ ایپلی کیشن کا دائرہ کار صوبوں میں بھی پھیلایا جائے گا۔
قائمہ کمیٹی نے پاک بھارت جنگ کے دوران سائبر سیکیورٹی ٹیم کی کارکردگی پر خراج تحسین کیا۔ چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ پانچ سے دس مئی کے دوران پاکستان پر سائبر حملے کیے گئے تھے، پاکستان کی سائبر سیکیورٹی ٹیم نے سائبر حملے ناکام بنائے، پاکستان کی سائبر سیکیورٹی ٹیم، نیشنل سرٹ خراج تحسین کی مستحق ہے، پاکستان نے اپنے سائبر اثاثے محفوظ رکھے اور دشمن پر بھی سائبر حملے کیے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سائبر سیکیورٹی وزارت داخلہ قائمہ کمیٹی پنجگور میں نے کہا کہ کمیٹی نے حکام نے کی بندش آئی ٹی
پڑھیں:
تعلیمی تعاون اور علمی تبادلوں میں خلل نہیں آنا چاہیے، چینی وزارت خارجہ
تعلیمی تعاون اور علمی تبادلوں میں خلل نہیں آنا چاہیے، چینی وزارت خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 28 May, 2025 سب نیوز
بیجنگ :ٹرمپ انتظامیہ نے امریکی سفارت خانے اور قونصل خانے کو بین الاقوامی طلباء کے لیے نئے ویزا انٹرویوز کو معطل کرنے کا حکم دیا۔بدھ کے روز چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے اس حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ چین ہمیشہ اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ معمول کے تعلیمی تعاون اور علمی تبادلوں میں خلل نہیں آنا چاہیے۔ ہم امریکہ پر زور دیتے ہیں کہ وہ چینی طلباء سمیت بین الاقوامی طلباء کے جائز حقوق اور مفادات کا مؤثر طریقے سے تحفظ کرے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرایران نے اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے لیے جاسوسی کے مجرم کو پھانسی دے دی چین آسیان اور جی سی سی ممالک کے ساتھ مشترکہ بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر کا خواہاں ہے، چینی وزیراعظم آسیان چین اور جی سی سی سربراہ اجلاس سے سہ فریقی تعاون کا ایک نیا باب کھل گیا، چینی وزیراعظم عالمی برادری چینی معیشت کے بارے میں پراعتماد فلپائن کی بحیرہ جنوبی چین میں ہرقسم کی اشتعال انگیزی ناکام ہو گی ، چینی میڈیا یوم تکبیر پاکستان کی تاریخ میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے، عاطف اکرام شیخ روبوٹ کمپیٹیشن سمیت چائنا میڈیا گروپ کی تخلیقی سرگرمیوں پر تائیوان کے نوجوان خوش اور پروجوش ہیں، چینی میڈیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم