City 42:
2025-09-18@13:40:23 GMT

انٹرنیٹ ڈیٹا مزید چھ ماہ بند رہے گا

اشاعت کی تاریخ: 26th, May 2025 GMT

سٹی42:  وزارت داخلہ کے حکام نے ضلع پنجگور میں انٹرنیٹ کی بندش کے معاملے پر کہا ہے کہ سیکیورٹی ایجنسیوں نے اگلے 6 ماہ تک کلیئرنس نہیں دی۔

وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونی کیشن امین الحق کی زیرِ صدارت قومی اسمبلی کی سٹینڈنگ کمیٹی آن  آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام کے اجلاس میں وزارت داخلہ  کے حکام نے پنجگور میں انٹرنیٹ سروس کی بندش پر بتایا کہ 22 مارچ کو ہم نے خط لکھا کہ ہمیں سیکورٹی کلیئرنس دی جائے مگر سیکیورٹی ایجنسیوں نے اگلے 6 ماہ تک کی کلیئرنس نہیں دی ہے۔

آئی جی پنجاب کا لاہور قلندر کو جیت کی مبارکباد

وزارت داخلہ کے حکام نے بتایا کہ اس سلسلے میں وضاحت نہیں کی گئی بس یہ بتایا گیا کہ سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر انٹرنیٹ ڈیٹا بند رہے گا۔

کمیٹی کے رکن  پولین بلوچ نے کہا کہ میرے ضلع پنجگور میں انٹرنیٹ کی بندش کا مسئلہ گزشتہ کئی سال سے برقرار ہے تین سال سے اگر معاملات ٹھیک نہیں ہوسکے تو آئندہ چھ ماہ میں کیا ٹھیک ہو جائے گا؟ انہوں نے کہا  میرے علاقے کو سزا دی جارہی ہے.

قائمہ کمیٹی کو نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے قائم مقام سی ای او فیصل رتیال نے بتایا کہ این آئی ٹی بی سرکاری ملازمین کی محفوظ کمیونی کیشن کے لیے ایپ بنا رہی ہے، ایپ میں سرکاری ملازمین کی کمیونی کیشن کے ساتھ وائس اور ویڈیو کانفرنسنگ کی سہولت ہوگی، بیپ ایپلی کیشن کے معاملے پر اعلی سطح کمیٹی قائم کی گئی ہے۔

قلندری چھا گئی ، پی ایس ایل ٹرافی لے گئی

چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ کیا بیپ ایپلی کیشن 30 جون سے قبل لانچ ہوجائے گی؟ این آئی ٹی بی حکام نے کہا کہ ایپلی کیشن میں سیکیورٹی کی ایکسٹرا لیئر ڈالی جارہی ہیں، اس اقدام سے ایپلی کیشن کی سیکیورٹی مزید بہتر ہوجائے گی۔ اعلی سطح کمیٹی اس معاملے کو دیکھ رہی ہے۔

سیکریٹری آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام نے کہا کہ بیپ ایپلی کیشن تیار ہوگئی ہے اس کی سائبر سیکیورٹی کا جائزہ لیا جارہا ہے اعلی سطح کمیٹی نے بیپ ایپلی کیشن پر اپنی رپورٹ مئی کے پہلے ہفتے میں پیش کردی تھی۔

زلزلے کے جھٹکے

کمیٹی نے رپورٹ میں این آئی ٹی بی کو کچھ اقدامات تجویز کیے ہیں انہوں نےکہا کہ سندھ کی صوبائی حکومت اور گلگت بلتستان حکومت کو ای آفس پر بریفنگ دی گئی ہے، پی سی ون میں بیپ ایپلی کیشن صرف وفاق کے اداروں میں لانچ ہوگی وفاق کے بعد بیپ ایپلی کیشن کا دائرہ کار صوبوں میں بھی پھیلایا جائے گا۔

قائمہ کمیٹی نے پاک بھارت جنگ کے دوران سائبر سیکیورٹی ٹیم کی کارکردگی پر خراج تحسین کیا۔ چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ پانچ سے دس مئی کے دوران پاکستان پر سائبر حملے کیے گئے تھے۔

لاہور قلندرز کی چوتھی وکٹ گر گئی

 پاکستان کی سائبر سیکیورٹی ٹیم نے سائبر حملے ناکام بنائے، پاکستان کی سائبر سیکیورٹی ٹیم، نیشنل سرٹ خراج تحسین کی مستحق ہے، پاکستان نے اپنے سائبر اثاثے محفوظ رکھے اور دشمن پر بھی سائبر حملے کیے۔

Waseem Azmet

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: سائبر سیکیورٹی نے کہا کہ کمیٹی نے حکام نے آئی ٹی

پڑھیں:

خیبرپختونخوا: محکمہ تعلیم کے ملازمین کی تعلیمی چھٹی کا غلط استعمال بے نقاب

محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا کے ملازمین کی جانب سے تعلیمی چھٹی کا بڑے پیمانے پر غلط استعمال سامنے آ گیا۔دستاویزات کے مطابق تعلیمی چھٹی لینے والے بیشتر ملازمین مقررہ وقت میں ڈگری مکمل نہ کر سکے جبکہ کئی ملازمین نے ڈگری حاصل کرنے کے بعد بھی محکمے میں واپسی نہیں کی۔رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ اکثر ملازمین نے بغیر اجازت ہی تعلیمی چھٹی لی جبکہ کچھ نے چھٹی کے دوران آدھی کے بجائے پوری تنخواہیں وصول کیں۔محکمہ تعلیم کے مطابق ابتدائی مرحلے میں ملازمین کا ڈیٹا مرتب کر لیا گیا ہے، 182 ملازمین گریڈ 12 سے گریڈ 19 تک کے مختلف عہدوں پر تعلیمی چھٹی پر گئے اور سالوں بعد بھی واپس نہیں آئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ تعلیمی چھٹی کا غلط استعمال کرنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور ڈیٹا کی تکمیل کے بعد کارروائیوں کا باضابطہ آغاز ہو گا۔ 

متعلقہ مضامین

  • یمن کے ساحل پر انٹرنیٹ کیبلز کٹنے سے پاکستان میں سروس متاثر
  • یمن کے ساحل پر سب میرین کیبل کٹنے سے پاکستان میں انٹرنیٹ سروسزمتاثرہیں. سیکرٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی
  • اسلام آباد: ملکی و غیر ملکی سفارتکاروں کی حفاظت کیلئے انتظامات مزید سخت کردئیے گئے
  • شفاف اور فوری تحقیقات کیلیے ایف آئی اے و نادرا کے درمیان ڈیٹا شیئرنگ پر اتفاق
  • تحقیقات میں شفافیت بڑھانے کیلئے ایف آئی اے اور نادرا کا ڈیٹا شیئرنگ پر اتفاق
  • وزیر داخلہ کے نوٹس کے باوجود ڈیٹا تاحال بیچا جا رہا
  • ایکس اکاؤنٹ کی ہینڈلنگ کا معاملہ، عمران خان نے تفتیشی ٹیم سے تحریری سوالنامہ مانگ لیا
  • فورٹی نیٹ نے سیکیورٹی ڈے کے موقع پر خودمختار SASE پیش کیا
  • خیبرپختونخوا: محکمہ تعلیم کے ملازمین کی تعلیمی چھٹی کا غلط استعمال بے نقاب
  • معروف بھارتی اداکار سائبر حملے کا شکار، ہیکرز نے کیا مطالبہ کیا؟