قوم کل یوم استحصال کشمیر منائیگی، فسادی ملک کیخلاف گوریلا جنگ لڑیں گے، عظمی بخاری WhatsAppFacebookTwitter 0 4 August, 2025 سب نیوز

لاہور(سب نیوز)وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ پوری قوم کل یوم استحصال کشمیر منائے گی اور فسادی ملک کے خلاف گوریلا جنگ لڑیں گے۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ کل پوری قوم یوم استحصال کشمیر جوش وجذبے کے ساتھ منائے گی، کشمیر کی آزادی تک کوئی پاکستانی سکون سے نہیں بیٹھ سکتا، سفارتی سطح پر کشمیریوں کی ہر اخلاقی مدد کریں گے، لیکن ایک فتنہ گروہ نے اپنی تحریک کیلئے کل کے دن کا ہی انتخاب کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کل دوبارہ فتنہ و فساد کی کال دی گئی ہے، فتنہ گروہ کے ایک لیڈر نے اپنی تحریک کو گوریلا جنگ کا نام دیا ہے، یہ سیاسی جماعت نہیں بلکہ ایک فاشسٹ گروہ ہے، پہلے بھی ان کی جانب سے کئی بار احتجاج کی کال دی گئی جو ناکام ہو گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ عاشورہ کے بعد بھی ایک احتجاجی تحریک چلنی تھی، اب انہوں نے 5 اگست کی کال دی ہے، علیمہ باجی کہتی ہیں مجھے 5 اگست کا احتجاج ہوتا نظر نہیں آتا۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ مجھے ان لوگوں سے دلی ہمدردی ہے جو کہتے ہیں ہم کوئی غلام ہیں، پہلے یہ امریکا سے آزادی مانگ رہے ہیں اور آج بانی کے بیٹے دوبارہ امریکا کے در پر جا رہے ہیں، اپنے بچوں کو ہوا نہیں لگنے دیتے، قوم کے بچوں کو 26 سال سے جنون کا درس دے رہے ہیں، اب حالت یہ ہے کہ ضمنی انتخابات سے بھی بھاگ گئے ہیں، یہ سمبڑیال اور مریدکے میں اپنا حال دیکھ چکے ہیں، ان کے عوامی مقبولیت کے غبارے سے ہوا نکل رہی ہے۔
عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ 9 مئی وہ واقعہ ہے جس کی معافی نہیں ہو سکتی ورنہ ہر روز ملک میں ایسے واقعات ہوں، ان کی ملک دشمنی کی ایک پوری فہرست ہے، آئی ایم ایف کو خطوط لکھے گئے، ملک اور اداروں کے سربراہ کے خلاف مہم چلائی گئی، کیا فتنہ و فساد پارٹی نام کی رکاوٹ سے جان چھڑائے بغیر پاکستان کو آگے لے جایا جا سکتا ہے؟۔
انہوں نے کہا کہ کہ ترقی کرتا پنجاب مخالفین کو ہضم نہیں ہو رہا، پنجاب میں خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے اقدامات ہو رہے ہیں، پاکستان اور ایران نے ٹریڈ کو 10 ارب ڈالرز تک لے جانے کا اعادہ کیا۔صوبائی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب میں بچوں کو سکالرشپس، ای بائیکس اور لیپ ٹاپس مل رہے ہیں، پنجاب میں ترقیاتی کام ہو رہے ہیں، صوبے میں اینٹی سموگ گنز پہنچا دی گئی ہیں، لاہور میں 15 اینٹی سموگ گنز آ چکی ہیں، پہلے کسی نے سموگ کے تدارک کیلئے کچھ نہیں کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچینی کارٹل کیس کی سماعت 70شوگر ملز کی درخواست پر اگلے مہینے تک موخر کر دی گئی چینی کارٹل کیس کی سماعت 70شوگر ملز کی درخواست پر اگلے مہینے تک موخر کر دی گئی صدر آصف علی زرداری کی وزیراعظم سے انکے کزن میاں شاہد شفیع کے انتقال پر تعزیت سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ ،بجلی کی قیمت میں ایک روپے 75پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا امریکی ہم منصب سے رابطہ، خطے کی صورتحال پر گفتگو پی ٹی آئی کے 5اگست احتجاج سے قبل لاہور میں کریک ڈاون، 200سے زائد کارکن گرفتار درفشاں سلیم نے بلال عباس کیساتھ خفیہ نکاح کی خبروں پر خاموشی توڑ دی TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: یوم استحصال کشمیر کہنا تھا کہ گوریلا جنگ رہے ہیں نے کہا

پڑھیں:

وزیراعظم آزاد کشمیر کیخلاف تحریک عدم اعتماد مسلسل تاخیر کا شکار

وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد مسلسل تاخیر کا شکار ہے۔

ذرائع کے مطابق چوہدری انوارالحق کے خلاف آج بھی تحریک عدم اعتماد پیش نہیں کی جاسکے گی، پیپلز پارٹی تحریک عدم اعتماد پیش کرنے سے متعلق تاحال کوئی فیصلہ نہ کر سکی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فارورڈ بلاک سے پیپلز پارٹی میں شامل ہونے والے اراکین اسمبلی بھی پریشان ہیں، فارورڈ بلاک کے چند اراکین نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کو جلد بازی کا فیصلہ قرار دیا۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی اراکین قیادت سے پوچھ رہے ہیں حلقے میں کیسے جائیں؟ کارکنوں کو کیا جواب دیں؟ ووٹر سوال کریں گے کیا فیصلہ کیا۔

پیپلز پارٹی کے ارکان اسمبلی نے کشمیر ہاؤس میں ڈیرے ڈال دیے، بلاول بھٹو زرداری ہی تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کے حوالے سے حتمی فیصلہ کریں گے۔

ذرائع نے کہا کہ آئندہ 3 سے 4 روز تک تحریک عدم اعتماد پیش کیے جانے کا امکان نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین

  • الیکشن ٹریبونل نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کامیابی کیخلاف انتخابی عذرداری مسترد کردی
  • آزاد کشمیر: تحریک عدم اعتماد کا طریقہ کار طے پا گیا، نمبر پورے ہیں، وزیر قانون میاں عبدالوحید
  • وزیراعظم آزاد کشمیر کیخلاف تحریک عدم اعتماد میں مسلسل تاخیر
  • ہر کیس کا فیصلہ 90 روز میں، قبضہ مافیا کا مستقل خاتمہ کر دیا: عظمیٰ بخاری
  • افغان طالبان کے جھوٹے بیانات سے حقائق نہیں بدلیں گے، دہشتگردی کیخلاف اقدامات جاری رہیں گے، وزیر دفاع
  • نئے پراپرٹی آرڈیننس کی منظوری سے مریم نواز نے قبضہ مافیا کا مستقل راستہ روک دیا ہے: عظمیٰ بخاری
  • نئے پراپرٹی آرڈیننس سے قبضہ مافیا کا مستقل راستہ روک دیا: عظمیٰ بخاری
  • وزیراعظم آزاد کشمیر کیخلاف تحریک عدم اعتماد مسلسل تاخیر کا شکار
  • پنجاب میں اب کسی غریب اور کمزور کی زمین پرقبضہ نہیں ہوگا، وزیر اطلاعات پنجاب
  • پنجاب بدستور سموگ کی لپیٹ میں، گوجرانوالہ آلودہ شہروں میں پہلے نمبر پر آگیا