خوبصورتی کے راز پر اداکارائیں کیوں خاموش رہتی ہیں؟ تمنا بھاٹیا کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 4th, August 2025 GMT
فلمی دنیا میں خوبصورتی، دلکشی اور جاذبِ نظر دکھائی دینا اکثر ایک خاموش دباؤ کی شکل اختیار کر لیتا ہے، خاص طور پر خواتین فنکاراؤں کے لیے۔ بالی ووڈ کی معروف اداکارہ تمنا بھاٹیا نے حالیہ انٹرویو میں اس حساس موضوع پر لب کشائی کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ اداکارائیں کاسمیٹک طریقۂ کار جیسے بوٹاکس، فلرز یا سرجریز کے بارے میں کھل کر بات کیوں نہیں کرتیں۔
لالن ٹاپ کو دیے گئے انٹرویو میں تمنا نے صاف گوئی سے کہا کہ فلمی شخصیات کی زندگی پر سب کی نظریں ہوتی ہیں، اس لیے ان کے فیصلے بھی کڑی تنقید کی زد میں آتے ہیں۔ ہم صرف ان باتوں پر بحث کر سکتے ہیں، ان کا کوئی حتمی نتیجہ نہیں نکلتا۔
مزید پڑھیں: کرکٹر عبدالرزاق اور بھارتی اداکارہ تمنا بھاٹیا کی دوستی کی خبریں، اصل معاملہ کیا ہے؟
اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ خوبصورتی کے لیے کیے جانے والے اقدامات اب کوئی ممنوع موضوع نہیں رہے، لیکن میڈیا اور سوشل میڈیا پر ہونے والی شدید تنقید لوگوں کو چپ رہنے پر مجبور کردیتی ہے۔ نوجوان نسل، خاص طور پر Gen-Z، ان باتوں کو چھپانے کے بجائے کھل کر سامنے لاتی ہے۔ وہ جو بھی پروسیجر کرواتے ہیں، اس پر بات کرنے سے نہیں گھبراتے۔ لیکن فلم انڈسٹری کے لوگوں پر اتنا زیادہ ججمنٹ (فیصلہ کن نظر) ہوتی ہے کہ وہ اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں بات کرنے میں ہچکچاتے ہیں۔
تمنا کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب حالیہ دنوں میں اداکارہ شفالی جریوالا کی اچانک موت کے بعد کاسمیٹک سرجری کے موضوع پر عوامی اور میڈیا کی سطح پر تند و تیز بحث چھڑ چکی ہے۔ کئی مشہور فنکاراؤں کو سوشل میڈیا پر سخت تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا۔
مزید پڑھیں: کیا تمنا بھاٹیا اور وجے ورما نے راہیں جدا کر لیں؟
تمنا کے مطابق کوئی بھی انسان تنقید کا شکار نہیں ہونا چاہتا۔ اگر ہم اپنی بات کھل کر کہتے ہیں تو ہم پر انگلیاں اٹھائی جاتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ کئی فنکارائیں خاموشی کو ترجیح دیتی ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
تمنا بھاٹیا شفالی جریوالا.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: تمنا بھاٹیا تمنا بھاٹیا
پڑھیں:
ایچ آئی وی کے خلاف حکومت سندھ موثر اقدامات کر رہی ہے، وزیر صحت
کراچی:صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا افضل پیچوہو نے کہا ہے کہ ایچ آئی وی کے خلاف حکومت سندھ موثر اقدامات کر رہی ہے۔
جناح اسپتال کراچی میں چوتھی انٹرنیشنل فیملی پلاننگ سمٹ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایچ آئی وی کی بروقت تشخیص کیلئےاسکریننگ کا عمل مزید تیز کردیا گیا ہے، زیادہ سے زیادہ اسکریننگ سے ایچ آئی وی پر جلد قابو پانے میں مدد مل سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسپتالوں میں سہولیات کی بہتری کے لیے حکومت سندھ بھرپور کوششیں کر رہی ہے، ہمیں معلوم ہے مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے، صحت کے شعبے میں حال ہی میں نئی بھرتیاں کی گئی ہیں، مزید بھرتیوں کی طرف بھی بڑھ رہے ہیں، اسپتالوں میں سہولیات کی بہتری کے لیے مزید بھرتیوں سے مدد ملے گی۔
صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ اسپتالوں میں میڈیا کی موجودگی کی اجازت نہیں ہوتی، میڈیا سے بات کرنے کے خواہشمند ڈاکٹر اور دیگر افراد اسپتال سے باہر آکر موقف دیں، تمام ڈاکٹرز کو میڈیا سے بات کرنے اور اپنا مؤقف دینے کی اجازت ہے۔
انہوں نے کہا کہ میڈیا اسپتال میں موجود خامیوں کی نشاندہی کرے، میڈیا کی نشاندہی سے ہی ہمیں مدد ملتی ہے، جناح اسپتال میں ڈاکٹر خالد شیر کو کہہ دیا ہے اب سے وہ میڈیا کو موقف دیں گے۔