علی امین گنڈاپور کی زبان آئینی تقاضوں کے منافی ہے: گورنر فیصل کریم کنڈی
اشاعت کی تاریخ: 27th, May 2025 GMT
خیبر پختون خوا کے وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈاپور اور گورنر فیصل کریم کنڈی—فائل فوٹوز
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور کی زبان ریاستی وحدت اور آئینی تقاضوں کے منافی ہے۔
جاری کیے گئے بیان میں گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے علی امین گنڈاپور کے بیانات پر ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔
فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ ریاست کے خلاف بات کرنے والا شخص عوامی نمائندگی کا اہل نہیں ہو سکتا۔
وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈا پور نے حلف برادری تقریب میں شرکت کے لیے گورنر ہاؤس پہنچے جہاں پر گورنر فیصل کریم کنڈی نے ان کا استقبال کیا۔
گورنر خیبر پختونخوا نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا اس وقت چوروں کے قبضے میں ہے، جہاں کرپشن عروج پر ہے۔
انہوں نے کہا کہ کوہستان میں 40 ارب روپے کے اسکینڈل پر کوئی انکوائری نہیں ہوئی، خیبر پختونخوا میں سولر منصوبے کرپشن کے گڑھ بن چکے ہیں۔
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے یہ بھی کہا ہے کہ پُرامن مظاہرین پر لاٹھی چارج اور شیلنگ فسطائیت کی بدترین مثال ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: گورنر فیصل کریم کنڈی گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے علی امین گنڈاپور
پڑھیں:
کے پی اور بلوچستان میں معدنیات کے شعبے میں بے پناہ مواقع موجود ہیں، فیصل کریم کنڈی
پشاور:گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں معدنیات کے شعبے میں بے پناہ مواقع موجود ہیں، تیل اور گیس سمیت دیگر قدرتی وسائل سے بھرپور ہیں اور اس سے فائدہ اٹھا کر ملک کی معیشت کو مضبوط کیا جا سکتا ہے۔
گورنر ہاؤس پشاور میں امریکی نژاد پاکستانی انجنیئر ذیشان شاہد، کینیڈا کے ہائی کمیشن میں ٹریڈ کمشنر ذوہیب احمد خان اور معروف سماجی شخصیت احتشام سمیت ایک وفد نے فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کی۔
اے پی پی کی رپورٹ کے مطابق وفد کی ملاقات کے دوران ملک میں توانائی کے مختلف شعبوں، خاص طور پر گرین انرجی، مائننگ اور آئل سیکٹر میں سرمایہ کاری کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پاکستان میں قدرتی وسائل کے بڑے ذخائر موجود ہیں جنہیں بروئے کار لا کر توانائی بحران پر قابو پایا جا سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے پہاڑی اور معدنیاتی علاقوں میں قیمتی دھاتوں اور معدنیات کے ذخائر موجود ہیں، جن کی تلاش اور ترقی سے مقامی روزگار کے مواقع بڑھائے جا سکتے ہیں۔
گورنر کے پی نے گرین انرجی کے شعبے میں سرمایہ کاری کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ماحول دوست توانائی کے ذرائع سے نہ صرف ملک کی توانائی کی ضروریات پوری ہوں گی بلکہ ماحولیاتی آلودگی میں بھی کمی آئے گی۔
ملاقات میں خیبرپختونخوا کے طلبہ کے لیے بیرون ممالک اسکالر شپ کے حصول اور سیلاب متاثرین کو سہولیات کی فراہمی کی تجاویز پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔