خیبر پختونخوا حکومت کا گڈگورننس روڈ میپ جاری
اشاعت کی تاریخ: 27th, May 2025 GMT
روڈ میپ کو ایک سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے جو آئندہ 2 برس کے دوران ٹھوس اصلاحات، مؤثر سروس ڈیلیوری اور عوامی توقعات کے مطابق گورننس ماڈل کی تشکیل کے لیے ایک مشترکہ فریم ورک کے طور پر کام کرے گا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی قیادت میں صوبائی حکومت نے گڈ گورننس، اسمارٹ ڈیویلپمنٹ اور مضبوط سکیورٹی پر مشتمل ایک جامع روڈ میپ کا باضابطہ اجرا کر دیا ہے۔ روڈ میپ کو ایک سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے جو آئندہ 2 برس کے دوران ٹھوس اصلاحات، مؤثر سروس ڈیلیوری اور عوامی توقعات کے مطابق گورننس ماڈل کی تشکیل کے لیے ایک مشترکہ فریم ورک کے طور پر کام کرے گا۔ وزیراعلیٰ کی زیر قیادت جاری کردہ اس پلان میں 12 ذیلی شعبوں کی نشاندہی کی گئی ہے جن میں صحت، تعلیم، اربن و رورل ڈویلپمنٹ، معیشت، سماجی تحفظ، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ، ایز آف ڈوئنگ بزنس، ڈیجیٹل سروسز، قانونی ڈھانچہ، گورننس کلینڈر، میرٹ پر مبنی تقرریاں اور پسماندہ علاقوں میں روزگار کی فراہمی شامل ہیں۔
روڈ میپ کے تحت سکیورٹی کے شعبے کو مستحکم بنانے کے لیے پراوِنشل ایکشن پلان پر عملدرآمد کیا جائے گا، جب کہ اسمارٹ ڈیویلپمنٹ کے دائرہ کار میں میگا پراجیکٹس کی بروقت تکمیل، سرمایہ کاری کے فروغ اور اہم عوامی منصوبوں کے لیے فنڈز کی ترجیحی فراہمی شامل ہے۔
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
علی امین گنڈاپور کی کل عمران خان سے ملاقات کا امکان
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا، بانی پی ٹی آئی سے اہم سیاسی امور پر مشاورت کریں گے۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا جمعۃ المبارک کا پورا دن اسلام آباد میں گزاریں گے، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا ہفتے کے روز لاہور پہنچیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی کل بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور بانی پی ٹی آئی سے اہم سیاسی امور پر مشاورت کریں گے۔ علی امین گنڈاپور جمعۃ المبارک کا پورا دن اسلام آباد میں گزاریں گے، علی امین گنڈاپور ہفتے کے روز لاہور پہنچیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور لاہور میں اراکین پنجاب اسمبلی سے خطاب اور عشائیہ میں شرکت کریں گے۔ وزیراعلی خیبر پختوانخوا علی امین گنڈا پور اتوار کو لاہور میں اہم پریس کانفرنس بھی کریں گے۔