علی امین گنڈاپور کا ریاستی اداروں کے خلاف بیان کھلی بغاوت کے مترادف، گورنر خیبرپختونخوا
اشاعت کی تاریخ: 27th, May 2025 GMT
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کے اشتعال انگیز بیان، پُرامن احتجاج پر ریاستی تشدد اور صوبائی حکومت کی کرپشن پر شدید ردعمل ظاہر کیا ہے۔
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کے ریاستی اداروں کے خلاف دیے گئے بیان کو شدید ترین الفاظ میں مسترد کرتے ہوئے اسے غیر آئینی، اشتعال انگیز اور ملکی سلامتی کے خلاف خطرناک عمل قرار دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایک آئینی عہدے پر فائز شخص کا یہ کہنا ’ہمارے پاس بھی اسلحہ ہے، اگر ریاست نے استعمال کیا تو ہم بھی کریں گے۔‘ کھلی بغاوت کے مترادف ہے۔
یہ بھی پڑھیے کیا لوگوں کے ٹیکس کا پیسہ اور صوبائی فنڈز پی ٹی آئی کے کارکنوں کے لیے ہیں؟ فیصل کریم کنڈی
گورنر نے کہا کہ یہ وہی وزیر اعلیٰ ہیں جو کبھی افغان مہاجرین کے انخلا سے متعلق وفاقی فیصلے کے خلاف غیر ذمہ دارانہ سیاست کرتے ہیں۔ اور جب ہماری مسلح افواج دشمن کو شکست دیتی ہیں، تو انہی دنوں ریاست مخالف سوشل میڈیا مہمات کو وزیر اعلیٰ ہاؤس میں پناہ دی جاتی ہے۔ یہ روش ملک دشمن عناصر کی پشت پناہی کے مترادف ہے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز پشاور میں ایک پُرامن احتجاج پر صوبائی حکومت کی جانب سے شیلنگ اور لاٹھی چارج جیسے فسطائی اقدامات اس بات کا ثبوت ہیں کہ یہ حکومت عوامی دباؤ سے بری طرح بوکھلا چکی ہے۔ ریاستی طاقت کا استعمال ان لوگوں کے خلاف کیا گیا جو آئینی اور جمہوری حق استعمال کر رہے تھے، جو کہ بنیادی انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
یہ بھی پڑھیے خیبرپختونخوا حکومت کے تمام ادارے، وزرا کرپشن میں ملوث ہیں، گورنر فیصل کریم کنڈی
گورنر نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں اس وقت ’علی بابا چالیس چوروں‘ کی حکومت قابض ہے، جو صوبے کے مالی و انتظامی وسائل کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہی ہے۔ حالیہ دنوں میں کوہستان میں 40 ارب روپے کا میگا کرپشن اسکینڈل منظرِ عام پر آیا، سولر منصوبے کرپشن کا گڑھ بن چکے ہیں، لیکن تاحال نہ کوئی گرفتاری عمل میں آئی ہے اور نہ ہی کوئی انکوائری شروع کی گئی ہے۔ حد تو یہ ہے کہ گریڈ 4 کی نوکریاں برائے فروخت ہیں، اور اساتذہ کی بھرتیوں کے امتحانات وزیروں کے گھروں میں ہو رہے ہیں۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ جو حکومت عوام پر جبر کرے، ریاست کے خلاف بغاوت کا عندیہ دے اور ساتھ ہی وسائل کی لوٹ مار میں مصروف ہو، وہ عوامی اور آئینی اعتماد کھو چکی ہے۔
’ریاست پاکستان ایک ہے، اور کوئی فرد یا جماعت قانون سے بالاتر نہیں۔ ایسے عناصر کے خلاف فوری قانونی کارروائی ہونی چاہیے تاکہ آئین و قانون کی بالادستی قائم رہ سکے۔‘
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈاپور گورنر فیصل کریم کنڈی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈاپور گورنر فیصل کریم کنڈی علی امین گنڈاپور فیصل کریم کنڈی وزیر اعلی نے کہا کہ کے خلاف
پڑھیں:
خیبرپختونخوا کے شعبہ سیاحت میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں: فیصل کریم کنڈی
خیبرپختونخوا کے شعبہ سیاحت میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں: فیصل کریم کنڈی WhatsAppFacebookTwitter 0 12 July, 2025 سب نیوز
پشاور(آئی پی ایس )گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے شعبہ سیاحت میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں، حکومت سرمایہ کاری کیحوالے سے تجاویز کا خیرمقدم کرتی ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کو سرمایہ کاری کیلئے محفوظ ترین خطہ بنائیں گے، صوبے میں صنعتی ترقی پر توجہ دے رہے ہیں۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ کاروباری طبقہ کے پی میں سرمایہ کاری کے مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھائے، نوجوانوں کو درست سمت گامزن کریں گے، نوجوانوں کو آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں۔گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ تحریک چلانا سب کا جمہوری حق ہے، احتجاج آئین و قانون کے دائرے میں ہونا چاہئے، کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، پرامن احتجاج کرنا سب کا جمہوری حق ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراپوزیشن اراکین کیخلاف کارروائی، سپیکر کے پی کے نے سپیکر پنجاب اسمبلی کو خط لکھ دیا اپوزیشن اراکین کیخلاف کارروائی، سپیکر کے پی کے نے سپیکر پنجاب اسمبلی کو خط لکھ دیا مارگلہ ہلز نیشنل پارک میں غیر قانونی بستی کے خلاف گرینڈ آپریشن، 1.5 ایکڑ اراضی واگزار کرپشن برداشت نہیں، کرپٹ افسروں کو ہٹایا تو ملک بھر سے سفارشوں کے فون آئے: وزیراعظم پولیس نے حمیرا اصغر کے موبائل فونز اور لیپ ٹاپ سے ڈیٹا حاصل کرلیا بھارت: بی جے پی کی مسلم کش انسانیت سوز پالیسیاں، واشنگٹن پوسٹ کی چشم کشا رپورٹ میں ہولناک انکشافات مولانا فضل الرحمان کا خیبر پختونخوا میں تبدیلی کی خواہش کا اظہار،تبدیلی پی ٹی آئی کے اندر سے آنی چاہیے:سربراہ جے یو آئیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم