فتنتہ الہندوستان کے بزدلانہ حملے کیخلاف بلوچستان میں شہداء سے اظہارِ یکجہتی
اشاعت کی تاریخ: 27th, May 2025 GMT
کوئٹہ:
خضدار میں فتنتہ الہندوستان کے بزدلانہ حملے کے خلاف جنوبی بلوچستان کے مختلف اضلاع کی انتظامیہ اور طلبہ و طالبات نے معصوم شہداء سے اظہارِ یکجہتی کیا۔
جنوبی بلوچستان کے مختلف اضلاع کی انتظامیہ اور اسکولوں کے طلبہ و طالبات نے خضدار میں فتنۃ الہندوستان کے سفاکانہ اور بزدلانہ حملے میں شہید ہونے والے معصوم بچوں کی یاد میں شمعیں روشن کیں اور ان کے اہلِ خانہ سے بھرپور اظہارِ یکجہتی کیا۔
اس موقع پر شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر دہشت گردی کے خلاف نعرے درج تھے اور امن و سلامتی کے عزم کا اظہار کیا گیا تھا۔
شرکاء کا کہنا تھا کہ معصوم بچوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانا سفاکی کی انتہا ہے اور ایسی بزدلانہ کارروائیاں انسانیت کے دامن پر بدنما داغ ہیں۔ دہشت گرد اس معاشرے کا ناسور ہیں جو کسی قسم کی رعایت یا معافی کے مستحق نہیں۔
شرکاء کا مزید کہنا تھا کہ قوم کو متحد ہو کر ان کے خلاف کھڑا ہونا ہوگا تاکہ آئندہ کوئی ہاتھ معصوموں کی طرف اٹھنے کی جسارت نہ کر سکے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
بلوچستان: ضلع موسیٰ خیل میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، کالعدم تنظیم کے 4 دہشت گرد ہلاک
بلوچستان(نیوز ڈیسک)بلوچستان کےضلع موسیٰ خیل میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم کے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
نجی چینل کے مطابق سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشتگرد راڑہ شم اور رڑکن کے علاقوں میں بسوں پر حملوں میں ملوث تھے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل میں کارروائی کرتے ہوئے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
سیکورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گرد راڑہ شم کےعلاقے میں ہائی وے پربم نصب کررہے تھے، ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ اور بم بھی برآمد ہوئے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گرد راڑہ شم،رڑکن کے علاقوں میں بسوں پر حملوں میں ملوث تھے۔
ایران کے جنوبی شہر کی فوجداری عدالت کے جج کا لرزہ خیز قتل، ملزمان فرار