اسلام آباد (نمائندہ خصوصی+خبر نگار خصوصی) سابق گورنر سندھ کمال الدین اظفر کراچی کے مقامی ہسپتال میں انتقال کر گئے۔ سینٹر وقار مہدی کے مطابق 95 سالہ کمال اظفر کافی عرصہ سے علیل تھے۔ نمازہ جنازہ کل بدھ بعد نماز عصر احاطہ  مزار حضرت عبداللہ  شاہ غازی میں ادا کی جائیگی ۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے سابق گورنر سندھ کمال الدین اظفر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ صدر مملکت نے کمال الدین اظفر کے لواحقین کے ساتھ اظہار تعزیت کیا۔ صدر مملکت نے کمال الدین اظفر کی سیاسی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ صدر مملکت نے کہا کہ کمال الدین اظفر جیسے سیاستدان  پاکستان پیپلز پارٹی کا اثاثہ ہیں۔ مرحوم نے صوبہ سندھ اور پاکستان پیپلز پارٹی کیلئے گراں قدر خدمات انجام دیں۔ صدر مملکت نے مرحوم کے لیے بلندی درجات، اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔وزیراعظم محمد شہباز شریف نے  سابق گورنر سندھ کمال اظفر کے انتقال پر  افسوس اور ان کے اہلخانہ  سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے کہا کہ کمال اظفر کی وفات سے پاکستان ایک مدبر  اور  بڑے سیاستدان سے محروم ہوگیا۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی کمال اظفر کی مغفرت فرمائے اور ان کے اہلخانہ کو صبر و استقامت دے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: سابق گورنر سندھ کمال کمال الدین اظفر صدر مملکت نے کمال اظفر

پڑھیں:

سینئر سیاستدان اختر حسین رضوی انتقال کر گئے

سٹی 42 : سینئر سیاستدان سابق صوبائی وزیر اختر حسین رضوی انتقال کر گئے ۔ 

 سابق صوبائی وزیر اختر حسین رضوی ، آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی کے سسر اور سیکرٹری پنجاب اسمبلی عمران رضوی کے چچا تھے۔  سید اختر حسین رضوی کی نماز جنازہ آج 26 مئی 2025 بروز سوموار رات 10:30 بجے مومن پورہ قبرستان لاہور میں ادا کی جائے گی۔

 سابق صوبائی وزیر اختر حسین رضوی کی عمر 78 سال تھ، وہ دل اور جگر کے عارضوں میں مبتلا تھے۔ ان کا تعلق تحصیل پسرور کے قصبہ چونڈہ سے تھا۔ 

آئی جی پنجاب کا لاہور قلندر کو جیت کی مبارکباد

اختر حسین رضوی 5 بار ممبر صوبائی اسمبلی اور 2 بار چیرمین بلدیہ چونڈہ منتخب ہوئے ۔ وہ سابق سیشن جج سید اعجاز رضوی اور سابق ایڈیشنل سیکرٹری پنجاب تجمل رضوی کے بھائی ، عون رضوی عرف بوبی شاہ کے والد تھے ۔ 

متعلقہ مضامین

  • سابق گورنر سندھ کمال اظفر کی نمازِ جنازہ ادا
  • آزاد کشمیر، باغ میں 5 پولیس اہلکاروں کی حادثے میں موت پر وزیر داخلہ محسن نقوی کا اظہار افسوس
  • پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں اگلے وزیر اعظم بلاول زرداری  
  • سابق گورنر سندھ بیرسٹر کمال اظفر انتقال کرگئے
  • پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق گورنر سندھ کمال اظفر انتقال کر گئے
  • انا للہ و انا الیہ راجعون ،سابق گورنر انتقال کرگئے
  • سابق گورنر سندھ کمال اظفر انتقال کرگئے
  • سینئر سیاستدان اختر حسین رضوی انتقال کر گئے
  • سابق گورنر سندھ کمال اظفر انتقال کرگئے