پشاور،گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کشمیر یکجہتی ریلی کی قیادت کررہے ہیں
اشاعت کی تاریخ: 28th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
قومی علماء و مشائخ کانفرنس میں پاک فوج سے بھرپور اظہارِ یکجہتی، عسکری قیادت کو خراجِ تحسین
ملک بھر کے مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے علماء کرام نے ملکی سلامتی، استحکام اور دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پاک فوج کے کردار کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے عسکری قیادت سے بھرپور اظہارِ یکجہتی کیا۔
اسلام آباد کے کنونشن سینٹر میں منعقدہ قومی علماء و مشائخ کانفرنس میں علماء نے مذہبی ہم آہنگی، قومی وحدت اور امن کے قیام پر زور دیتے ہوئے موجودہ ملکی صورتحال پر اہم نکات بھی پیش کیے۔
کانفرنس کے شرکاء نے پاک فوج کی قربانیوں کو سراہا اور یہ مؤقف اختیار کیا کہ قومی سیفٹی، قیادت کے باہمی اتحاد اور ریاستی اداروں کے مضبوط تعلق کے بغیر ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنا ممکن نہیں۔
’فوج سے یکجہتی دین اور آئین کا تقاضا ہے‘، مفتی عبدالرحیمجامعہ رشید کے سربراہ مفتی عبدالرحیم نے خطاب میں پاک فوج اور عسکری قیادت سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو موجودہ حالات میں سیاسی و عسکری قیادت کے مضبوط اتحاد کی ضرورت ہے، اور اس یکجہتی پر پوری قوم کو شکر ادا کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی افواج کو اللہ تعالیٰ نے حرمین شریفین کا محافظ ہونے کا شرف عطا کیا ہے اور غزوہ ہند کی سعادت بھی نصیب فرمائی ہے، اس لیے پوری قوم کو فوج کا ساتھ دینا چاہیے۔
ہمارا ملک جنگی حالات سے گزر رہا ہے، سیاسی اور عسکری قیادت اکٹھے چل رہے ہیں، ہماری فوج ناصرف اسلامی فوج ہے بلکہ حرمین شریفین کی محافظ بھی ہے۔ ہمیں اپنی فوج کو بھرپور سپورٹ کرنا چاہیے، وطن کے نظریہ کی حفاظت علمائے کرام نے کرنی ہے۔ سربراہ جامعۃ الرشید مفتی عبدالرحیم pic.twitter.com/KzcEMpc8tM
— WE News (@WENewsPk) December 12, 2025
مفتی عبدالرحیم نے ’فتنہ خوارج‘ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس فتنے کے خلاف 42 احادیث موجود ہیں اور اس کی سرکوبی کے لیے پاک فوج اللہ کی منتخب کردہ قوت ہے۔
انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں خوارج مذہب کے نام پر دہشتگردی کر رہے ہیں جبکہ بھارت اور اسرائیل افغانستان میں دہشتگرد عناصر کی پشت پناہی کر رہے ہیں۔
’مدارس کے 30 لاکھ طالبعلم فوج کے ساتھ ہیں‘، حافظ طاہر اشرفیپاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ وطن کی سرحدوں کی حفاظت فوج کی جبکہ نظریاتی سرحدوں کی حفاظت علماء کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ مئی میں پاکستان کو حاصل ہونے والی ’ملی فتح‘ اللہ کی مدد اور قوم و فوج کے اتحاد کا نتیجہ تھی۔
وطن کے لیے ہم آپ کے ہاتھ پر بیعت کرتے ہیں۔ مدارس کے 30 لاکھ طلبا آپ کے ایک حکم کے منتظر ہیں۔ مئی میں آپ نے وہ کر دیا جس سے دنیا پریشان ہے۔ علامہ طاہر اشرفی کا فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے سامنے خطاب pic.twitter.com/4dt0PGfKUE
— WE News (@WENewsPk) December 12, 2025
پاک فوج کے خلاف پروپیگنڈے کی شدید مذمت، علامہ شبیر حسن میثمیشیعہ علماء کونسل کے مرکزی جنرل سیکرٹری علامہ شبیر حسن میثمی نے اپنے خطاب میں پاک فوج کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور کہا کہ ’بنیان المرصوص‘ نے پاکستان کو دنیا بھر میں عزت بخشی ہے۔ انہوں نے فوج کے خلاف جاری منفی مہمات اور پروپیگنڈے کی شدید مذمت کی۔
بنیان المرصوص دنیا میں ہماری عزت اور شرف کا باعث بنا ہے پاک فوج کے شہداءنے ملک کی خاطر اپنی جانیں قربان کیں، پاک فوج کیخلاف پروپیگنڈا کرنے والوں کی بھرپور مذمت کرتےہیں۔ مرکزی جنرل سیکریٹری شیعہ علماء کونسل علامہ شبیر حسن میثمی pic.twitter.com/FyrSutSRXn
— WE News (@WENewsPk) December 12, 2025
’فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں تاریخی فتح‘، علامہ ضیاء اللہ شاہ بخاریجمعیت اہلحدیث کے رہنما علامہ ضیاء اللہ شاہ بخاری نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں افواج پاکستان نے معرکۂ حق میں تاریخی فتح حاصل کی۔ انہوں نے واضح کیا کہ کسی بھی سیاست دان کو فوج کے خلاف بیانیہ پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں افواج پاکستان نے معرکہ حق میں تاریخی فتح حاصل کی۔ ہم کسی نام نہاد سیاست دان کو سیاست کے نام پرپاک فوج کے کسی سپاہی کیخلاف بات کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، جمعیت اہلحدیث کے علامہ ضیاء اللہ شاہ بخاری pic.twitter.com/TEkk5g7lYG
— WE News (@WENewsPk) December 12, 2025
’علماء ہر قدم پر فوج کے ساتھ ہیں‘، پیر حسان حسیب الرحمانپیر حسان حسیب الرحمان نے علماء کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا پاسپورٹ دنیا میں عزت پا رہا ہے اور اوورسیز پاکستانی فخر کے ساتھ زندگی گزار رہے ہیں۔
ہم آپ کو یقین دلاتے ہیں کہ اسلام اور پاکستان کی سربلندی کے لیے قدم قدم پر علماء آپ کے ساتھ ہیں۔ اگر پیغام پاکستان کو قانون کا حصہ بنا لیا جائے تو یقیناً دہشت گردی کے خاتمہ کے لیے کارآمد ثابت ہو گا، پیر حسن حسیب الرحمان pic.twitter.com/Iyi5mKuYJb
— WE News (@WENewsPk) December 12, 2025
انہوں نے کہا کہ ’پیغامِ پاکستان‘ کو قانون کا حصہ بنایا جائے تو دہشتگردی کے خاتمے میں بڑی پیش رفت ہو سکتی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسلام اباد پیر حسان حسیب الرحمان حافظ طاہر اشرفی علامہ شبیر حسن میثمی علامہ ضیاء اللہ شاہ بخاری قومی علماء و مشائخ کانفرنس مفتی عبدالرحیم