خیبر پختونخوا میں علی بابا چالیس چوروں کی حکومت ہے: فیصل کریم کنڈی
اشاعت کی تاریخ: 9th, June 2025 GMT
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی — فائل فوٹو
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت وسائل کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہی ہے، صوبے میں علی بابا چالیس چوروں کی حکومت ہے۔
ڈی آئی خان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ صوبے کے حکمران اپنی لوٹ مار میں لگے ہوئے ہیں، وزیراعلیٰ اپنے ارمان پورے کر رہے ہیں، عوام کا اللّٰہ حافظ ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے ضلع کا حال دیکھ لیں لوگ کیسی زندگی بسر کر رہے ہیں، صوبے کا خزانہ خالی ہے لیکن وزیراعلیٰ وفاق کو قرضہ دینے کی بات کرتے ہیں۔
گورنر خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت دہشت گردوں کی سہولت کاری ختم کرے تو صوبے میں امن ہو جائے گا۔
اُنہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی بھارت سے جنگ کی آڑ میں این آر او لینا چاہتی تھی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: فیصل کریم کنڈی خیبر پختونخوا
پڑھیں:
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے خیبر پختونخوا کی 13 رکنی کابینہ کا اعلان کردیا
کابینہ کے وزرا میں مینا آفریدی، ارشد ایوب خان، امجد علی، آفتاب عالم خان، فضل شکور خان، خلیق الرحمان، ریاض خان، سید فخر جہاں اور عاقب اللہ خان شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے 13 رکنی صوبائی کابینہ کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی جانب سے 13 رکنی کابینہ تشکیل دی گئی ہے جن میں سے 10 صوبائی وزرا، دو مشیر اور ایک معاون شامل ہیں۔ کابینہ کے وزراء میں مینا آفریدی، ارشد ایوب خان، امجد علی، آفتاب عالم خان، فضل شکور خان، خلیق الرحمان، ریاض خان، سید فخر جہاں اور عاقب اللہ خان شامل ہیں۔ خیبر پختونخوا کابینہ میں مشیر کی حیثیت سے مزمل اسلم اور تاج محمد ذمہ داریاں انجام دیں گے جبکہ شفیع جان بطور معاون خصوصی وزیراعلیٰ ذمہ داریاں انجام دیں گے۔ اُدھر گورنر ہاؤس کو وزراء کی سمری موصول ہوگئی ہے جس پر گورنر فیصل کریم کنڈی نے دستخط بھی کردیے اور وزراء کی حلف برداری آج دوپہر تین بجے گورنر ہاؤس میں ہوگی۔