آئندہ 24 گھنٹوں میں ملک میں موسم کیسا رہے گا۔۔؟ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی۔
اشاعت کی تاریخ: 2nd, June 2025 GMT
آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، جبکہ محکمہ موسمیات نے بیشتر اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور گردونواح میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے۔ خیبرپختونخوا میں بھی مجموعی طور پر موسم گرم اور خشک رہے گا، تاہم چند مقامات پر بارش ہو سکتی ہے۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں گرمی اور خشکی کا راج برقرار رہے گا، تاہم مری، گلیات اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ اسی طرح بہاولنگر، ملتان، ساہیوال، پاکپتن، خانیوال اور ڈیرہ غازی خان میں بھی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا جبکہ بلوچستان کے اضلاع میں بھی گرمی اور خشکی غالب رہے گی۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں کے ساتھ گرج چمک اور بارش کا امکان ہے، جس سے موسم قدرے خوشگوار ہو سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات نے عوام کو گرمی سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور بارش والے علاقوں میں سفر کے دوران محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی
سری لنکا کی حکومت نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ فیس ختم کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں تعینات قونصل جنرل سری لنکا سنجیوا پٹیوالا نے میڈیا سے گفتگومیں بتایا کہ سری لنکن حکومت نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ فیس ختم کردی جس کے بعد سری لنکا جانے والے پاکستانیوں سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان سے سری لنکا جانے والے ویزہ کی درخواست آن لائن دے سکتے ہیں۔
قونصل جنرل نے بتایا کہ پاکستان اور سری لنکن کے دوطرفہ تعلقات اہم ہیں، حکومت پاکستان نے 100 سری لنکن اسٹوڈنٹس کوعلامہ اقبال یونیورسٹی میں اسکالرشپ دی ہے جو ایک مثبت اقدام ہے۔
انہوں نے کاہ کہ پاکستان سری لنکا کےدرمیان فری ٹریڈ ایگریمنٹ پرسن 2005 میں دستخط ہوئے تھے لیکن تاحال دونوں ملکوں میں ٹریڈ بیریئرز موجود ہیں۔
قونصل جنرل نے مزید کہا کہ پاکستان سری لنکا درمیان درمیان دفاعی تعلقات بھی اہم ہیں۔