پاکستان کے مختلف شہروں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع،موسمیات
اشاعت کی تاریخ: 2nd, June 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پیرے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ میدانی علاقوں میں گرم رہنے کا امکان۔ تا ہم گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔
پیر کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہنے کا امکان۔ تا ہم شام/رات میں گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم بالائی خیبرپختونخوا ،اسلام آباد،خطہ پوٹھوہار، شمال مشرقی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی/ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہا۔
سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): خیبرپختونخوا: سیدو شریف 18، مالم جبہ 17، چراٹ 04، کاکول 03، دیر، کالام 02،پنجاب: جہلم 16، منگلا 08، سیالکوٹ (ایئرپورٹ 06، سٹی 01)، اسلام آباد (ایئرپورٹ)، اٹک 01،کشمیر: کوٹلی 09، راولاکوٹ 03،گلگت بلتستان: استور 07، بگروٹ 06 اور سکردو میں 05ریکارڈ کی گئی۔
آج ریکارڈ کئے گئے زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت : جیکب آباد، تربت 47، دادو 46، شہید بینظیر آباد اور پسنی میں 45ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
پیر (رات): اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک رہنے کا امکان۔
پیر کے روز : اسلام آباد اور گردونواح میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: تیز ہواو ں اور گرج چمک کے ساتھ بارش رہنے کا امکان گلگت بلتستان علاقوں میں اسلام آباد
پڑھیں:
اسلام آباد ہائیکورٹ: ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا معطلی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ
اسلام آباد:اسلام آباد ہائیکورٹ نے متنازع ٹویٹس کیس میں ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا معطلی کی درخواستوں کے قابلِ سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا۔
جسٹس اعظم خان نے کیس کی سماعت کی، عدالت میں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کے وکیل نے سزا معطلی کی درخواستوں پر اعتراض اٹھاتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ یہ درخواستیں قبل از وقت دائر کی گئی ہیں، اس لیے انہیں قابلِ سماعت قرار نہ دیا جائے۔
این سی سی آئی اے کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ پہلے ان کی متفرق درخواست کو سنا جائے، اگر دوسری متفرق درخواست پہلے سنی گئی تو ہماری درخواست غیرموثر ہو جائے گی۔
دورانِ سماعت ایمان مزاری کے وکیل فیصل صدیقی نے عدالت کو بتایا کہ وہ اس متفرق درخواست پر دلائل دینے کے لیے تیار ہیں اور اگر عدالت مناسب سمجھے تو دونوں درخواستوں کو ایک ساتھ سنا جا سکتا ہے۔
جسٹس اعظم خان نے ریمارکس دیے کہ وکیل پہلے مکمل تیاری کر لیں، یہ ان کے مؤکل کے حقوق کے لیے بہتر ہوگا، جس پر فیصل صدیقی نے مؤقف اختیار کیا کہ وہ اپنے حقوق چھوڑتے ہوئے دلائل دینے کے لیے تیار ہیں۔
فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔