این ڈی ایم اے نے کراچی، حیدرآباد، سکھر، تھرپارکر، بدین، عمرکوٹ سمیت دیگراضلاع میں شدید بارش کی پیش گوئی کردی۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹرنے اگلے 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بڑے حصوں کو متاثر کرنے والے وسیع بارش اور گرج چمک کے لیے اثرات پر مبنی موسمی الرٹ جاری کیا ہے۔

سندھ کے بیشتر اضلاع بشمول کراچی، جیکب آباد، سکھر، لاڑکانہ، نواب شاہ، خیرپور، کشمور، حیدرآباد، تھرپارکر، میرپور خاص، عمرکوٹ، سانگھڑ، جامشورو، ٹنڈو الہ یار، ٹنڈو محمد خان، ٹھٹھہ، بدین کےگردونواح میں بارش کا امکان ہے۔

این ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ ان علاقوں میں وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ کبھی کبھار شدید بارشیں اربن فلڈنگ اور پانی جمع ہونے کا خطرہ پیدا کر سکتی ہیں۔

علاوہ ازیں پنجاب میں بالائی اور وسطی علاقوں میں بھی موسلادھار بارش کا امکان ہے جس سے مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، میانوالی، منڈی بہاؤالدین، گوجرانوالہ، گجرات، حافظ آباد، خوشاب، سرگودھا، نارووال، چنیوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، فیصل آباد، اوکاسرسور اور لاہور میں بارش کا امکان ہے۔

اسلام آباد میں بھی آئندہ 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران موسم کی ایسی ہی صورتحال رہے گی۔بارشوں کا یہ نظام مقامی سیلاب اور معمولات زندگی میں ممکنہ خلل کا باعث بن سکتا ہے۔

دریں اثناء خیبرپختونخوا میں بھی مون سون کی سرگرمیاں تیز ہونے کا خطرہ ہے۔ چترال، دیر، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، کرک، کوہاٹ، کوہستان، خیبر، کرم، مہمند، نوشہرہ، مالاکنڈ، چارسدہ، بنوں، بونیر، ہزارہ، پشاور، مردان، صوابی، وزیرستان، اضلاع میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

بیان میں خبردار کیا گا ہے کہ پہاڑی علاقوں میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بدستور موجود ہے۔

 

Tagsپاکستان.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان بارش کا امکان ہے ڈی ایم اے

پڑھیں:

بلوچستان کے دیہی علاقوں میں موبائل ڈیٹا سروس 16 نومبر تک بند رہے گی، شہری علاقے مستثنی

کوئٹہ:

بلوچستان کے محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ صوبے کے تمام دیہی علاقوں میں موبائل ڈیٹا سروس 16 نومبر تک معطل رہے گی، تاہم شہری علاقوں میں موبائل ڈیٹا سروس معمول کے مطابق جاری رہے گی۔

محکمہ داخلہ کے مطابق یہ اقدام امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔ دیہی علاقوں میں موبائل ڈیٹا سروس کی بندش کا مقصد کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار صورتحال کو روکنا ہے۔

 بیان میں مزید کہا گیا کہ شہری علاقے اس بندش سے مستثنیٰ ہوں گے اور وہاں موبائل ڈیٹا سروس کی فراہمی جاری رہے گی۔

متعلقہ مضامین

  • وادیٔ نیلم: موسمِ سرما کی پہلی بارش اور برفباری سے سردی میں اضافہ
  • بلوچستان کے دیہی علاقوں میں موبائل سروس 16 نومبر تک بند   
  • شریعت کورٹ کیلیے اسلام آباد ہائیکورٹ کا تھرڈ فلور خالی کرانے کا سلسلہ جاری
  • بلوچستان کے دیہی علاقوں میں موبائل ڈیٹا سروس 16 نومبر تک بند رہے گی، شہری علاقے مستثنی
  • دہشت گردی کے خطرات پاکستان کے تمام شہروں میں موجود ہیں، خواجہ آصف
  • افغان مہاجرین کی ملک بدری کا سلسلہ جاری، 639 افراد ڈی پورٹ
  • اسلام آباد میں پارلیمانی اسپیکرز کانفرنس کے شرکا کی آمد کا سلسلہ جاری
  • برطانیہ میں خشک سالی کا خطرہ، حکومت نے ہنگامی منصوبے تیار کیے
  • پشاور میں 5 سال بعد اسنیپ چیکنگ کا سلسلہ دوبارہ شروع
  • پشاور :5 سال بعد اسنیپ چیکنگ کا سلسلہ دوبارہ شروع