کولکتہ میں ریکارڈ توڑ بارشوں نے تباہی مچادی؛ تعلیمی ادارے، قونصل خانہ بند؛ 12 ہلاکتیں
اشاعت کی تاریخ: 24th, September 2025 GMT
بھارتی ریاست مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکتہ میں بارشوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی اور نشیبی علاقوں میں سیلابی صورت حال پیدا ہوگئی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بارشوں سے کولکتہ میں نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی۔ اسکول، کالجز اور تعلیمی ادارے دو دن تک بند رہنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
کولکتہ میں واقع امریکی قونصلیٹ نے بھی طوفانی بارشوں کے پیشِ نظر دفتر بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
24 گھنٹوں کے دوران تقریباً 251.
کچھ علاقوں میں اور بھی زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی، جیسے گاریا کامدہری میں 332 ملی میٹر بارش ہوئی تھی۔
زیادہ تر ہلاکتیں کرنٹ لگنے کے باعث ہوئیں جن کی تعداد 9 ہے جب کہ دو افراد ڈوبنے کی وجہ سے جان سے گئے، ایک شخص دیوار گرنے سے ہلاک ہوا۔
کولکتہ کی مرکزی سڑکیں تالاب کا منظر پیش کر رہی ہیں جس میں کئی گاڑیاں پھنس گئیں اور سیکڑوں لوگ شاہراؤں پر رات گزارنے پر مجبور ہیں۔
ریل، میٹرو اور فضائی سروسز شدید متاثر ہوئیں، کئی ٹرینیں اور پروازیں منسوخ یا تاخیر کا شکار ہوگئیں۔ کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی منقطع رہی۔
درگہ پوجا کی تیاریوں میں استعمال ہونے والے سامان اور مورتیاں بھی بارش کے پانی میں بہہ گئیں۔
محکمۂ موسمیات نے بتایا کہ خلیج بنگال پر کم دباؤ کا نیا سسٹم بن رہا ہے اس لیے آئندہ چند روز میں مزید بارشیں متوقع ہیں۔ شہری ساحل سے دور رہیں۔
خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ کولکتہ میں یہ ریکارڈ بارش ایک کلاؤڈ برسٹ کا نتیجہ ہے تاہم محکمہ موسمیات نے اس کی تصدیق نہیں کی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی نے جنوبی ایشیا میں مون سون سیزن کو غیر متوقع اور شدید بارشوں کا سبب بنا دیا ہے۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کولکتہ میں
پڑھیں:
32 سالہ مشہور بھارتی انفلوئنسر انتقال کر گیا
دبئی میں مقیم معروف بھارتی ٹریول انفلوئنسر اور فوٹوگرافر انونے سود 32 برس کی عمر میں لاس ویگاس میں انتقال کر گئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق انفلوئنسر کے اہل خانہ نے یہ افسوسناک خبر سوشل میڈیا پر ان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے شیئر کی۔
بیان میں کہا گیا کہ انفلوئنسر کا خاندان اس مشکل گھڑی میں پرائیویسی کی درخواست کرتا ہے اور چاہتا ہے کہ مداح اس غم کے موقع پر اہل خانہ کے جذبات کا احترام کریں تاہم اہل خانہ کی جانب سے انونے سود کی موت کی وجہ نہیں بتائی گئی۔
View this post on Instagramیاد رہے کہ انونے سود ٹریول ایک مشہور ٹریول انفلوئنسر تھے جن کے انسٹاگرام پر 14 لاکھ سے زائد فالوورز اور یوٹیوب پر تین لاکھ اسی ہزار سے زیادہ سبسکرائبرز تھے۔ وہ اپنی خوبصورت ٹریول فوٹوگرافی، ڈرون شاٹس اور متاثر کن ویڈیو اسٹوری ٹیلنگ کے ذریعے دنیا بھر میں مقبول ہوئے۔
انہیں تین سال مسلسل فوربز انڈیا کی ’’ٹاپ 100 ڈیجیٹل اسٹارز‘‘ فہرست میں شامل کیا جاچکا تھا۔