بھارتی ریاست احمد آباد میں مذہبی تقریب رتھ یاترا کے دوران ایک ہاتھی اچانک بے پرجوش ہوکر بے قابو ہوگیا، جس سے لوگوں میں خوف ہو ہراس پھیل گیا، تاہم ہاتھی کو انجیکش لگا کر قابو میں کرلیا گیا ہے۔

جمعے کی صبح  احمد آباد کے علاقے دسائی نی پول کے قریب 18 ہاتھیوں کی ریلی میں شامل واحد نر ہاتھی اچانک بے قابو ہوگیا، جس سے موجودہ شہریوں اور ناظرین میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

یہ بھی پڑھیں: تھائی لینڈ: دیوہیکل ہاتھی کا سپر اسٹور پر دھاوا، کیک انڈے کھا کر چلتا بنا

کاملا نیہرو چڑیا گھر کے سپرنٹنڈنٹ آر کے ساہو نے بتایا کہ ایک نر ہاتھی اچانک پرجوش اور بے چین ہوگیا اور مقررہ راستے سے ہٹ کر بھاگنے لگا، جو ریلی میں شامل لوگوں کے لیے خطرے کا باعث بن سکتا تھا۔

فوری طور پر حفاظتی پروٹوکول کے تحت، ہاتھی کو ٹرانکیلائزر کی مدد سے بے ہوش کر دیا گیا تاکہ اسے قابو میں لایا جاسکے۔ اس دوران دو مادہ ہاتھیوں کی مدد سے اسے نرمی سے بھیڑ سے دور کیا گیا تاکہ کسی قسم کا نقصان نہ ہو۔

#RathYatra scare in #Ahmedabad: Elephant runs amok near Khadia, tranquilised and isolated; 17 others continue on route

Know more ???? https://t.

co/XfEBYGmkHp#JagannathRathYatra pic.twitter.com/6WlZ4UwqRX

— The Times Of India (@timesofindia) June 27, 2025

اہم بات یہ ہے کہ اس واقعے میں کسی کو کوئی چوٹ نہیں پہنچی، بے قابو ہاتھی کو فوری طور پر ریس سے الگ کر دیا گیا ہے، اس ہاتھی کو مزید ریلی میں شامل نہیں کیا جائے گا تاکہ آئندہ کسی ناخوشگوار واقعے سے بچا جاسکے۔

دوسری طرف، باقی 17 مادہ ہاتھی جو ریلی میں شامل ہیں، وہ اپنی روانی کے ساتھ بغیر کسی رکاوٹ کے منزل کی جانب گامزن رہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’اونی چوہوں کے بعد سائنسدان ’اونی ہاتھی‘ کی پیدائش کے لیے کوشاں

احمد آباد کی یہ رتھ یاترا مذہبی لحاظ سے شہر کی ایک انتہائی اہم تقریب ہے، جس میں ہر سال لاکھوں افراد شرکت کرتے ہیں۔ اس میں بڑے پیمانے پر انتظامات کیے جاتے ہیں تاکہ نہ صرف ہجوم کو سنبھالا جاسکے بلکہ جانوروں اور شرکا کی حفاظت بھی یقینی بنائی جا سکے۔

آر کے ساہو نے کہا کہ ہاتھیوں کے ساتھ کام کرتے ہوئے ہمیشہ احتیاط برتی جاتی ہے، اور ضرورت پڑنے پر فوری ردعمل دیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت: بپھرے ہوئے ہاتھی کے حملے میں جرمن سیاح ہلاک

یہ واقعہ اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ بڑے عوامی اجتماعات میں جانوروں کے انتظامات کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے تاکہ عوام اور جانور دونوں کی حفاظت یقینی بنائی جاسکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news احمد آباد بھارت رتھ یاترا ریس ہاتھی

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بھارت رتھ یاترا ہاتھی ریلی میں رتھ یاترا ہاتھی کو

پڑھیں:

’ریلیز عمران خان‘ جلسہ، پی ٹی آئی پشاور میں کتنے لاکھ لوگوں کے آنے کی توقع کر رہی ہے؟

پشاور میں عمران خان کی رہائی کے لیے 27 ستمبر کو ہونے والے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جلسے کی تیاریاں جاری ہیں، جس میں پارٹی رہنماؤں کے مطابق 5 لاکھ سے زائد ورکرز اور عام لوگ شرکت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:پشاور میں ‘ریلیز عمران خان ‘ جلسے کی تیاریاں، زمینی حقائق کیا ہیں اور کامیابی کے امکانات کتنے ہیں؟

پشاور رنگ روڈ پر کبوتر چوک کے قریب بے نظیر اسپتال کے لیے مختص گراؤنڈ میں تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ کنٹینرز سے اسٹیج بنایا جا رہا ہے، کرسیاں لگائی جا رہی ہیں اور لائٹنگ کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔

صوبائی وزیر برائے اعلیٰ تعلیم مینا خان آفریدی نے پولیس حکام کے ساتھ سیکیورٹی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔

‘5 لاکھ لوگ شرکت کریں گے

جلسہ گاہ میں وی نیوز سے بات کرتے ہوئے مینا خان آفریدی نے دعویٰ کیا کہ یہ جلسہ تاریخی ہو گا اور 5 لاکھ سے زائد لوگ شرکت کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ جلسہ عمران خان کی کال پر ہو رہا ہے اور خان کی کال پر پورا پاکستان نکلتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ وفاقی حکومت کے خاتمے کے بعد عمران خان نے اسی مقام پر جلسہ کیا تھا، جو بہت بڑا اجتماع تھا، اور 27 ستمبر کا جلسہ بھی اسی طرح بڑا اور تاریخی ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں:پاک بھارت میچ کے دوران ’ریلیز عمران خان ‘ کا بینر فضا میں لہرانے والا کون تھا؟

ان کے مطابق پورے ملک سے ورکرز اس میں شرکت کریں گے اور قائدین آئندہ کے لیے لائحہ عمل اور عمران خان کا پیغام دیں گے۔

سرکاری سطح پر جلسے کی تیاریاں

خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کی حکومت ہونے کی وجہ سے جلسے کی تیاریوں میں کسی قسم کی رکاوٹ یا مشکل نہیں ہے بلکہ سرکاری سطح پر تمام انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ جلسہ گاہ کو صاف کرنے کے لیے سرکاری مشینری اور گاڑیاں استعمال کی جا رہی ہیں جبکہ متعلقہ ٹی ایم اے کے اہلکار بھی موجود نظر آئے۔

اس حوالے سے مینا خان آفریدی کا کہنا تھا کہ کسی بھی سیاسی تقریب کی سیکیورٹی پولیس کی ذمہ داری ہے جبکہ دیگر انتظامات پارٹی خود کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جلسہ پارٹی کے اخراجات پر ہو رہا ہے اور ورکرز خود چندہ کر کے اس میں حصہ لے رہے ہیں۔

جلسہ گاہ میں ورکرز کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے جو جلسے کو کامیاب بنانے کے لیے پرامید دکھائی دیتے ہیں۔

مزید اس ویڈیو رپورٹ میں ۔۔۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پشاور جلسہ پی ٹی آئی جلسہ خیبرپختونخوا ریلیز عمران خان مینا خان آفریدی

متعلقہ مضامین

  • مزاج کی اصلاح
  • سندھ حکومت اور کیمبرج کے درمیان سرکاری اسکولوں میں او اور اے لیول متعارف کروانے پر مشاورت
  • 190ملین پاؤنڈ کیس:وکلاء کو عدالت پہنچنے میں دشواری، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نےمعذرت کرلی
  • ’ریلیز عمران خان‘ جلسہ، پی ٹی آئی پشاور میں کتنے لاکھ لوگوں کے آنے کی توقع کر رہی ہے؟
  • وفاق نے متاثرین کو بی آئی ایس پی کے ذریعے مدد کیوں نہ دی؟ بلاول بھٹو کا شکوہ
  • ممتاز چینی جامعہ سے منتخب شدہ چھ اسکالروں میں پاکستانی بھی شامل
  • ہمیں اپنے تحفظ کو ترجیح دینی ہوگی تاکہ ہم زمین کا تحفظ کر سکیں، ماحولیاتی ماہرین
  • ابرا‌ر احمد کی دھوم، آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگز میں ٹاپ فور میں شامل
  • اسلام آباد میں ڈینگی وائرس بے قابو: 24 گھنٹوں میں 31 نئے کیسز رپورٹ
  • میکسیکو میں لاپتہ معروف کولمبین موسیقاروں کی لاشیں برآمد، تحقیقات جاری