یوم آزادی اتحاد، قربانی اور عزمِ نو کی یاد دہانی ہے: گورنر سندھ
اشاعت کی تاریخ: 14th, August 2025 GMT
گورنر سندھ کامران ٹیسوری—فائل فوٹو
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے 14 اگست یومِ آزادی پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پوری قوم کو یومِ آزادی بہت بہت مبارک ہو، یومِ آزادی اتحاد، قربانی اور عزمِ نو کی یاد دہانی ہے۔
کراچی سے اپنے پیغام میں گورنر سندھ نے کہا کہ پاکستان کی بقا ہمارے اتحاد اور محنت میں ہے، 10 مئی کے معرکۂ حق میں بھارت کو بدترین شکست پر امسال جشنِ آزادی بڑی دھوم دھام سے منایا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آزادی کی حفاظت ایمان، قربانی اور یک جہتی سے ممکن ہے، یومِ آزادی اس عہد کی تجدید ہے کہ پاکستان کو دنیا کا مضبوط ترین ملک بنائیں گے، نوجوان پاکستان کا قیمتی سرمایہ ہیں، ترقی کا سفر انہی کے ہاتھوں مکمل ہو گا۔
گورنر سندھ نے یہ بھی کہا کہ قائدِ اعظم کا پاکستان عدل، مساوات اور محنت کا پاکستان ہے، 14 اگست ہمیں یاد دلاتا ہے کہ قربانیاں رائیگاں نہیں جاتیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: گورنر سندھ
پڑھیں:
گورنر سندھ سے سابق میئر کراچی وسیم اختر کی ملاقات، وفاقی ترقیاتی فنڈز پر تفصیلی گفتگو
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اکتوبر2025ء) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے سابق میئر کراچی وسیم اختر نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی، ملاقات میں کراچی اور حیدرآباد کے لیے جاری وفاقی ترقیاتی فنڈز پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔(جاری ہے)
ملاقات کے دوران وسیم اختر نے وفاقی فنڈز سے جاری ترقیاتی منصوبوں کے رکنے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے گورنر سندھ سے درخواست کی کہ وہ صدرِ پاکستان اور وزیرِ اعظم سے اس معاملے پر بات کریں تاکہ منصوبوں کی بحالی ممکن ہو سکے۔گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے وسیم اختر کو یقین دہانی کرائی کہ وہ وفاقی سطح پر اس معاملے کو اٹھائیں گے اور صدر و وزیرِ اعظم سے رابطہ کر کے فنڈز کی فراہمی کو یقینی بنانے کی کوشش کریں گے۔