گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تعریف دنیا کر رہی ہے۔مزار قائد پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں موقع دیا ہے کہ ہم معرکہ حق کے بعد معرکہ معشیت مارنے جا رہے ہیں۔کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ ہم نے یہ ملک کلمے کے نام پر حاصل کیا ہے، انشاء اللہ یہ ملک قیامت تک سلامت رہے گا، ہمارا عزم ہے کہ اس طرح سے ہی ملک کی خدمت کرتے رہیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ اس پرچم کے سائے تلے ہم ایک رہیں گے، مزار قائد پر مختلف قونصل جنرل بھی پرچم کشائی کی تقریب میں شریک ہوئے، پاکستان خوشحال رہے گا۔گورنر سندھ نے مزید کہا ہے کہ قائد اعظم کے فرمان کے مطابق پاکستان میں اقلیتوں کو حقوق حاصل ہیں، ہم سب پاکستان کی سالمیت کے لیے کام کر رہے ہیں۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

پائیدار ترقی کے 65 فیصد اہداف نوجوانوں کی فعال شمولیت سے ہی ممکن ہیں، کامران ٹیسوری

نوجوانوں کے عالمی دن پر پیغام میں کامران ٹیسوری نے کہا کہ ترقیاتی منصوبہ بندی میں نوجوانوں کی آواز اور ترجیحات کو شامل کرنا ناگزیر ہے، نوجوان آج کے قائد اور کل کے معمارِ پاکستان ہیں، پاکستان کا روشن مستقبل نوجوانوں میں سرمایہ کاری سے جڑا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے نوجوانوں کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ نوجوان پاکستان کا فخر اور پائیدار ترقی کے ضامن ہیں، نوجوانوں کی تخلیقی سوچ اور عزم قومی ترقی کا سب سے مضبوط سہارا ہے، پائیدار ترقی کے 65 فیصد اہداف نوجوانوں کی فعال شمولیت سے ہی ممکن ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ گورنر ہاؤس میں گورنر انیشیٹوز کے تحت 50 ہزار نوجوانوں کو آئی ٹی کی جدید اور معیاری تعلیم دی جا رہی ہے، مقامی و علاقائی حکومتیں نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لیے عملی اقدامات کریں۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبہ بندی میں نوجوانوں کی آواز اور ترجیحات کو شامل کرنا ناگزیر ہے، نوجوان آج کے قائد اور کل کے معمارِ پاکستان ہیں، پاکستان کا روشن مستقبل نوجوانوں میں سرمایہ کاری سے جڑا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے: گورنر سندھ
  • بھارت نے پاکستان پر میلی نگاہ ڈالی تو آتش بازی ہی کافی ہے: گورنر سندھ  
  • ’چھنو کی آنکھ میں اک نشہ ہے‘ پر گورنر سندھ کا رقص وائرل
  • گورنر سندھ کی بانی ایم کیو ایم کی واپسی سے متعلق بیان کی وضاحت
  • گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا الیکشن میں ووٹ چوری ہونے کا اعتراف، ویڈیو وائرل
  • پائیدار ترقی کے 65 فیصد اہداف نوجوانوں کی فعال شمولیت سے ہی ممکن ہیں،کامران ٹیسوری
  • پائیدار ترقی کے 65 فیصد اہداف نوجوانوں کی فعال شمولیت سے ہی ممکن ہیں، کامران ٹیسوری
  • گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور علی ظفر کی دال روٹی کھانے کی ویڈیو وائرل
  • عاطف اسلم کے کانسرٹ روکنے پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کیوں آستینیں چڑھا لیں؟