Daily Ausaf:
2025-07-23@15:48:19 GMT

عید کے روز موسم کیسا رہے گا؟ اہم پیشگوئی

اشاعت کی تاریخ: 2nd, June 2025 GMT

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) شہریوں کے لیے خوشخبری، محکمہ موسمیات نے عید الاضحیٰ سے پہلے اور عید کے دنوں میں ملک کے مختلف بالائی علاقوں میں گرج چمک، آندھی اور بارش کی پیشگوئی جاری کر دی ہے۔

ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق 2 جون کی شام یا رات سے 5 جون تک کشمیر، گلگت بلتستان، مری، گلیات، چترال، دیر، سوات، ملاکنڈ، مانسہرہ، بٹگرام، شانگلہ، کوہستان اور ایبٹ آباد میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔3 اور 4 جون کو اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، میانوالی، سرگودھا، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، فیصل آباد، جھنگ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں گرد آلود آندھی، بارش اور ژالہ باری متوقع ہے۔
خیبرپختونخوا کے علاقوں ہری پور، پشاور، مردان، صوابی، نوشہرہ، چارسدہ، باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی، کرم، کوہاٹ، بنوں، کرک اور وزیرستان میں بھی اسی نوعیت کا موسم متوقع ہےجبکہ جنوبی پنجاب کے کچھ علاقوں میں گرد آلود آندھی چلنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ 7 سے 9 جون (عیدالاضحیٰ کے ایّام) کے دوران دیر، سوات، چترال، کوہستان اور مانسہرہ میں بارش، گرج چمک اور ژالہ باری ہو سکتی ہے۔ تاہم میدانی علاقوں میں عید کے دوران شدید گرمی اور خشک موسم متوقع ہے جس کے باعث شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ آندھی، ژالہ باری اور آسمانی بجلی کے باعث کمزور ڈھانچوں، درختوں، بجلی کے کھمبوں، گاڑیوں اور سولر پینلز کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔عوام، مسافروں اور سیاحوں کو محتاط رہنے، غیر ضروری سفر سے گریز کرنے اور متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔
مزیدپڑھیں:بیوپاری جائیداد کے کاغذ مانگ رہے ہیں; نعمان اعجاز سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں آگئے

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: محکمہ موسمیات

پڑھیں:

اسلام آباد اور راولپنڈی میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری

 اسلام آباد اور راولپنڈی میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، نکاسی آب کے لیے مشینری اورعملہ متحرک کردیا گیا ،نالہ لئی کی مسلسل مانیٹرنگ جاری ہے ۔ بارش کے باعث راولپنڈی کے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کے خطرے کے پیش نظر واسا اوردیگرمتعلقہ ادارے الرٹ ہیں۔ ترجمان واسا کے مطابق نکاسی آب کے لیے مشینری اورعملہ متحرک کردیا گیا ہے جبکہ نالہ لئی میں پانی کی سطح کو مسلسل مانیٹرکیا جا رہا ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹا جا سکے۔بارش کے پیش نظرنکاسی آب کا عمل تیزکردیا گیا ہے اورتمام ٹیمیں فیلڈ میں موجود ہیں، شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کریں۔

متعلقہ مضامین

  • آئندہ 24 گھنٹوں میں کہاں کہاں موسلادھار بارشیں ہوں گی؟بڑی پیشگوئی
  •  ملک بھر میں بارشوں کا سلسلہ آج رات بھی جاری رہنے کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات کی پیش گوئی
  • پنجاب اور خیبرپختونخوا میں تیزہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش کی پیشگوئی
  • کراچی میں 28 جولائی سے مون سون کے نئے اسپیل کی پیشگوئی
  • ملک بھر میں موسلا دھار بارشوں کا قہر، ہلاکتیں 234 تک جا پہنچیں، مزید گلیشئیر پھٹنے اور لینڈ سلائیڈنگ کی پیشگوئی
  • موسلا دھار بارش کا خطرہ: بالائی علاقوں میں اربن فلڈنگ اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • بارشیں کب تک رہیں گی؟کہاں سیلاب کا خطرہ ہے؟محکمہ موسمیات نے آگاہ کردیا
  • بارشوں کا موجودہ اسپیل کب تک جاری رہے گا، اگلا اسپیل کب آئے گا؟ ڈی جی محکمہ موسمیات نے بتادیا
  • محکمہ موسمیات کی کراچی میں بارش کی پیشگوئی
  • اسلام آباد اور راولپنڈی میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری