Daily Mumtaz:
2025-07-24@03:04:29 GMT

کراچی: آج موسم شدید گرم اور مرطوب رہنے کا امکان

اشاعت کی تاریخ: 2nd, June 2025 GMT

کراچی: آج موسم شدید گرم اور مرطوب رہنے کا امکان

شہرِ قائد کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم شدید گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کراچی کی ہوا میں نمی کا تناسب 79 فیصد ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں سمندری ہوائیں 14 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔

محکمہ موسمیات نے یہ بھی بتایا کہ پچھلے 24 گھنٹوں میں کم سے کم درجہ حرارت 29.

5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

Post Views: 5

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: محکمہ موسمیات

پڑھیں:

کراچی: جیولری شاپ میں ڈکیتی، زخمی دکاندار دم توڑ گیا

علامتی فوٹو

کورنگی نمبر 2 میں جیولری شاپ میں ڈکیتی کی واردات کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والا دکاندار عبدالمتین زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ 

پولیس کے مطابق مقتول کو تین گولیاں لگیں، جس کے باعث خون زیادہ بہہ گیا اور وہ جانبر نہ ہو سکا۔

زخمی عبدالمتین کو پہلے فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا، بعدازاں حالت تشویشناک ہونے پر نجی اسپتال لے جایا گیا، جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گیا۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ واردات کے بعد ملزمان فرار ہوگئے، جن کی تلاش جاری ہے۔

واقعے کے خلاف دکانداروں نے شدید احتجاج کیا اور کورنگی نمبر 2 کی مرکزی شاہراہ بند کردی، جس کے باعث ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی۔ 

متعلقہ مضامین

  •  ملک بھر میں بارشوں کا سلسلہ آج رات بھی جاری رہنے کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات کی پیش گوئی
  • ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان میں مہنگائی کی شرح میں کمی کی پیشگوئی
  • کراچی میں 28 جولائی سے مون سون کے نئے اسپیل کی پیشگوئی
  • موجودہ مون سون سسٹم کراچی کومتاثر نہیں کرے گا: ڈی جی محکمۂ موسمیات
  • موسلا دھار بارش کا خطرہ: بالائی علاقوں میں اربن فلڈنگ اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا مقدمات کی درجہ بندی میں تاخیر پر تشویش کا اظہار
  • بارشیں کب تک رہیں گی؟کہاں سیلاب کا خطرہ ہے؟محکمہ موسمیات نے آگاہ کردیا
  • کراچی: جیولری شاپ میں ڈکیتی، زخمی دکاندار دم توڑ گیا
  • بارشوں کا موجودہ اسپیل کب تک جاری رہے گا، اگلا اسپیل کب آئے گا؟ ڈی جی محکمہ موسمیات نے بتادیا
  • محکمہ موسمیات کی کراچی میں بارش کی پیشگوئی