کراچی، مختلف ٹریفک حادثات میں 2 افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 2nd, June 2025 GMT
کراچی:
شہر قائد کے علاقے بلدیہ مواچھ موڑ اور کورنگی کراسنگ کے قریب ٹریفک حادثات میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق سعید آباد کے علاقے بلدیہ مواچھ موڑ کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے 55 سالہ راہگیر جاں بحق ہوگیا ، جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کی گئی۔
پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کے پاس سے ایسی کوئی چیز نہیں ملی جس سے اس کی شناخت کی جا سکے ، پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش شناخت ورثا کے لیے چھیپا سرخانے منتقل کر دی اور نامعلوم گاڑی والے کے خلاف سرکاری مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔
مزید پڑھیں: کراچی میں سڑکوں پر موت کا رقص، ڈمپر کی ٹکر سے پروفیسر جاں بحق
زمان ٹاؤن کے علاقے کورنگی کراسنگ انڈس اسپتال کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار ایک شخص جاں بحق ہوگیا ، جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کی گئی۔
پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 53 سالہ اقبال ولد ولی مسیح کے نام سے کی گئی ، متوفی کورنگی نمبر ڈھائی کرسچن آبادی کا رہائشی تھا ، پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی ۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: جاں بحق ہونے والے شخص
پڑھیں:
آئی جی پنجاب نے27افسران کے تقرروتبادلے کر دیے
سٹی 42: آئی جی پنجاب نے27افسران کے تقرروتبادلے کر دیے ۔
علی رضاکوڈی ایس پی انٹیلی جنس سپیشل برانچ لاہورتعینات کردیاگیا،عامر اقبال ڈی ایس پی انکوائری لاہور سے ڈی ایس پی صدر سپیشل برانچ لاہور ریجن تعینات کیا ۔ محمد خالد کاایس ڈی پی او فورٹ عباس بہاولنگر سے تبادلہ کرکے ڈی ایس پی انٹیلی جنس سپیشل برانچ گوجرانوالہ تعینات کردیا گیا
انعام الحق منتظر تقرری سے ڈی ایس پی سٹی سپیشل برانچ لاہور ریجن تعینات کیا گیا ۔ ناصر محمود کا ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم ننکانہ صاحب سے تبادلہ کرکے ڈی ایس پی انٹیلی جنس سپیشل برانچ شیخوپورہ تعینات کردیا ۔
محمد اکبر محمود ڈی ایس پی صدر لیہ سے ڈی ایس پی انویسٹی گیشن مظفرگڑھ تعینات ،محمد بشیر کوڈی ایس پی آئی اے بی شیخوپورہ ریجن تعینات کردیاگیا۔رائے عبدالغفار ڈی ایس پی ایچ پی حافظ آباد تعینات ہوگئے ۔ اشفاق احمد ڈی ایس پی سی سی ڈی مظفرگڑھ سے ڈی ایس پی سی سی ڈی کوٹ ادوتعینات ہوگئے ۔ محمد دانش ضلعی ٹریفک افسر اوکاڑہ سے ٹریفک افسر رنگ روڈ پولیس لاہورتعینات جبکہ وحید اسحاق ڈی ایس پی صدر مقام ڈولفن سکواڈ لاہورتعینات ہوگئے ۔
منصور احمد کا ایس ڈی پی او صدر بھکر سے تبادلہ کر دیا گیامنصور احمد ڈی ایس پی وی آئی پی سکیورٹی سپریم کورٹ لاہور رجسٹری تعینات ہوگئے ۔محمد سعید ضلعی ٹریفک افسر سرگودھا سے ٹریفک افسر صدر سٹی ٹریفک پولیس فیصل آبادتعینات ہوئے ۔ مسعود احمد ٹریفک افسر صدر سٹی ٹریفک پولیس فیصل آباد سے ضلعی ٹریفک افسر سرگودھاتعینات ہوگئے ۔
توصیف احمد ڈی ایس پی فسادات پولیس سرگودھا سے ڈی ایس پی انویسٹی گیشن تھری فیصل آبادتعینات ،محمد ارحم ڈی ایس پی تفتیش چار انوسٹی گیشن شاخ پنجاب لاہور سے ڈی ایس پی آپریشنز سول لائنز لاہورتعینات اورعبدالواحد کو ڈی ایس پی آپریشنز کینٹ لاہورتعینات کردیاگیا
بابر علی ڈی ایس پی پریژن اسکارٹ لاہور سے ڈی ایس پی دو بٹالین پانچ پنجاب کانسٹیبلری لاہورتعینات ہوگئے ۔ محمد آصف خان ڈی ایس پی صدر مقام چنیوٹ سے ڈی ایس پی پریژن اسکارٹ لاہورتعینات کیے گئے ۔ محمد احسان اشرف ڈی ایس پی آپریشنز مزنگ لاہور سے سی پی او پنجاب لاہورتعینات کردیے گئے راؤ دلشاد علی ایس ڈی پی او سٹی رحیم یار خان سے ڈی ایس پی آپریشنز مزنگ لاہورتعینات ہوگئے ۔
آج شام و رات سے 27 جولائی تک مزید بارشوں کی پیشگوئی