بجٹ پر پاکستان اورآئی ایم ایف کے مذاکرات کا ایک اور دور ہونے کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 1st, June 2025 GMT
اگلے مالی سال کے بجٹ پر پاکستان اور آئی ایم ایف کے مذاکرات کا ایک اور دور اگلے دو روز میں ہونے کا امکان ہے، قرض پروگرام کے باعث حکومت آئی ایم ایف کی مشاورت سے بجٹ بنانے کی پابند ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف حکام کے درمیان اگلے 2 روز میں دوبارہ مذاکرات ہوں گے، 30 مئی کے مذاکرات میں حتمی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے تھے، آئی ایم ایف سے اگلے سال کے لیے ٹیکس وصولی کا ہدف طے کرنے پر مذاکرات جاری ہیں۔
آئی ایم ایف سے مختلف شعبوں سے متوقع ٹیکس آمدن کے منصوبے کو حتمی شکل دی جا رہی ہے، دفاعی بجٹ اور سبسڈی کے حجم پر بھی بات چیت جاری ہے۔
حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ تنخواہ دار طبقے کو ریلیف پر بات چیت اگلے ہفتے نتیجہ خیز ہونے کا امکان ہے۔
توانائی کے شعبے میں اصلاحات، بجلی کے نرخ بھی بات چیت کا حصہ ہیں۔
صنعتی و زرعی شعبے میں ریلیف دینے پر بات چیت مذاکرات کا حصہ رہے گی، کاربن لیوی عائد کرنے پر اتفاق ہے لیکن اس کی شرح طے ہونا باقی ہے۔
حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان آٹو سیکٹر سے متعلق درآمد پالیسی پر مذاکرات جاری ہیں، حکومت مقامی آٹو سیکٹر کا تحفظ یقینی بنائے گی۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ا ئی ایم ایف بات چیت
پڑھیں:
سیلاب کا خدشہ، تربیلا ڈیم میں پانی کا ریلہ داخل ہونے کا الرٹ جاری
پشاور:تربیلا ڈیم میں سیلاب کے خدشے کے پیش نظر انتظامیہ نے ڈیم کے پانی کا ریلہ داخل ہونے کا ہائی الرٹ جاری کر دیا۔
تربیلا ڈیم انتظامیہ کے مطابق تربیلا ڈیم میں بڑے ریلے کے داخلے کی صورت میں پانی کا اخراج 4 لاکھ کیوسک کر دیا جائے گا۔
تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح 1530 فٹ ہے جبکہ ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش 1550 فٹ ہے۔
ڈیم انتظامیہ کے مطابق ڈیم میں اس وقت پانی کی آمد 3 لاکھ 33 ہزار کیوسک ہے جبکہ اخراج 3 لاکھ 32 ہزار 600 کیوسک ہے۔
تربیلا ڈیم کے 17 بجلی کے پیداواری یونٹس سے 3500 میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے۔